آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں جہاں ہر کوئی متعدد مسائل میں جکڑا نظر آتا ہے وہیں ان مسائل میں چند سنجیدہ مسائل ایسے بھی ہیں جو ہمارے معاشرے اور اقدار پر گہرے منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ جیسا کہ
شادی کا نہ ہونا اور ملازمت کا نہ ملنا ۔ شادی نہ ہونے کی وجوہات میں عموماََ مناسب رشتہ نہ ملنا اور اچھی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی نوجوانوں کا بیروزگار رہنا ایک المیہ بنتا جا رہا ہے۔ اسلام جہاں ہمیں رب تعالیٰ کی عبادت کا درس دیتا ہے وہیں اپنے تمام مسائل کے حل کیلئے اسی ذات باری تعالیٰ سے رجوع کی بھی ہدایت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا کلام حق قرآن کریم جہاں کئی بیماریوں کا حل ہے وہیں وہ اس طرح کے مسائل سے بھی نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ قرآن کریم کی سورہ نحل کی آیت وان تعدو انعمۃ اللہ لا تحصوھا ان اللہ لغفور رحیم شادی یا حصول ملازمت کیلئے نہایت ہی کارگر ہے ۔ شادی اور حصول ملازمت کیلئے سورہ نحل کی اس آیت مبارکہ کو اول گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھا جائے اور پھر اسی آیت کو 313مرتبہ پڑھنے کے بعد آخر میں درود شریف گیارہ بار پڑھیں اور اللہ سے حصول مقصد کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل روزانہ مسلسل 41دن کرنے سے کامیابی انشا اللہ یقینی ہو گی ۔ اگر ملازمت کیلئے یہ عمل کیا جائے تو ملازمت مل جائے گی اور اگر شادی کیلئے پڑھا جائے تو شادی ہو جائے گی۔ اگر 41دن سے قبل مقصد پورا ہو جائے تو تب بھی اس عمل کو 41دن تک پڑھتے رہیں۔