اگر ہارا ہوا انسان ہارنے کے بعد بھی مسکرا دے ‘ تو جیتنے والا اپنی جیت کی خوشی کھو دیتا ہے۔ غریب پر احسان کرو‘ کیونکہ غریب ہونے میں وقت نہیں لگتا۔ غصہ اس سلگتی ہوئی لکڑی کی مانند ہے
جو دوسروں کو جلانے سے پہلے خود جلتی ہے۔ ایسی خوشی سے بچو‘ جو دوسروں کو دُکھ دینے سے حاصل ہوتی ہو۔ معاشرہ پر تمہارا اس سے بڑا احسان اور کوئی نہیں ہوگا کہ تم خود سنور جاؤ۔