پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

’’دنیا کا وہ ملک جہاں 6 ماہ تک سورج نہیں نکلتا‘‘ وہاں روشنی کیلئے مصنوعی سورج کا انتظام کیسے کیا گیا؟

datetime 15  اگست‬‮  2017 |

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک)ناروے کا ایک قصبہ رجیوکن (Rjukan) دنیا کا وہ مقام ہے جو صدیوں تک ہر سال مسلسل 6 ماہ تک سورج کی روشنی سے محروم رہا تھا اور پھر اس نے شیشے کو سورج بنالیا۔قطب شمالی کے دائرے کے شمالی خطے میں واقع ہونے کی وجہ سے ناروے میں مئی کے اواخر سے لے کر جولائی کے آخری دنوں تک پورے عرصے میں دن اور رات کے دوران سورج افق پر نظر آتا رہتا ہے،

یہی وجہ ہے کہ ناروے کو ”آدھی رات کے سورج کی سرزمین“ بھی کہا جاتا ہے جبکہ نومبر سے جنوری کے اواخر تک شمالی علاقوں میں سورج افق کی بلندی پر نہیں چڑھتا، یوں دن کی روشنی کا وقت ملک بھر میں بہت مختصر ہوجاتا ہے۔ناروے کا یہ منفرد قصبہ ایک گہری وادی میں واقع ہونے کی وجہ سے سردیوں کے 6 ماہ کے دوران سورج کی روشنی سے مکمل محروم رہتا تھا اور اس وادی کے اردگرد واقع بلند وبالا پہاڑوں کی وجہ سے سردیوں کے موسم میں سورج کی روشنی یہاں تک نہیں پہنچ پاتی تھیں۔پھر 30 اکتوبر 2013 کو اس قصبے کے سامنے واقع پہاڑ پر نصب عظیم الجثّہ آئینوں کا باضابطہ افتتاح کیا گیا تو یہاں کے باسیوں نے سردیوں کے مہینے میں پہلی مرتبہ سورج کی روشنی کو زمین پر اترتے دیکھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قصبے میں آئینے نصب کرکے سردیوں کے مہینوں میں سورج کی روشنی کے حصول کا خیال آج سے ایک صدی قبل پہلی مرتبہ 1913 میں پیش کیا گیا تھا۔اکیسویں صدی کے آغاز کے ساتھ ہی عظیم الجثہّ آئینے کی تنصیب کا منصوبہ ایک قابل عمل آپشن میں تبدیل ہوتا گیا اور 2006 کے دوران اٹلی کے ایک گاؤں میں اسی طرح کا ایک آئینہ سورج کی روشنی کے حصول کے لیے نصب کیا گیا تھا۔ناروے کے باشندے اس قصبے کو پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران جنگی ماحول سے دور رہنے کے لیے ایک بہترین جگہ تصور کرتے تھے۔

ان آئینوں کو پندرہ سو فٹ کی بلندی پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے نصب کیا گیا، جن کی تیاری اور تنصیب پر تقریباً آٹھ لاکھ پچاس ہزار ڈالرز کی لاگت آئی، یہ آئینے کمپیوٹر کے ذریعے یا خود کار انداز میں سورج کی روشنی کے رخ پر از خود گھوم جاتے ہیں، انہیں عام طور پر شمسی توانائی کے حصول کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔یہاں کے باسیوں کا کہنا ہے کہ یہ وہ قصبہ ہے جہاں ایک ناممکن امر کو ممکن بنا دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…