بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کی تمام مسلح افواج کے سربراہ کو سپریم کمانڈر کہا جاتا ہے اور یہ عہدہ آرمی چیف کے پاس نہیں بلکہ کس کے پاس ہوتا ہے ؟

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون اپنے عروج پر ہے تو پاکستان کی مسلح افواج نے بھی اپنی تیاری پکڑلی ہے اور کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرلیاگیاہے لیکن کچھ ایسی تاریخی باتیں ہیں جو نوجوان نسل کے کئی افراد کو معلوم نہیں۔پاک آرمی کا پہلا انگریز کمانڈر انچیف جنرل میسروی تھا،

پاکستان آرمی کی ایک ڈویژن فوج میجر جنرل کی قیادت میں ہوتی ہے۔پاکستان کی آرمی کے عام طور پر تین کور ہوتے ہیں جبکہ ’جوان ‘بری فوج کے سب سے چھوٹے عہدے کا عنوان ہے۔پاک آرمی کے سربراہ کو ’’چیف آف سٹاف‘‘ کہتے ہیں۔پاکستان کے پہلے مسلمان کمانڈر انچیف کا نام فیلڈ مارشل جنرل محمد ایوب خان ہے۔پاکستان کے سب سے بڑے دفاعی ادارے کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی کھاریاں میں ہے۔پاکستان آرمی میں بٹالین کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل کرتا ہے جبکہ بریگیڈ کی قیادت بریگیڈیئر کرتا ہے۔21 مارچ 1956ء میں ’’پاک آرمی‘‘ کو فضائی اور بحری افواج سے سینئر فوج قرار دیا گیا تھاجبکہ بحری فوج میں لیفٹیننٹ کمانڈر اورفضائی فوج میں اسکوارڈرن لیڈر کا عہدہ بری فوج میں ’’میجر‘‘ کے عہدے کے برابر ہوتا ہے۔پاکستان کی تمام مسلح افواج کے سربراہ کو ’’سپریم کمانڈر‘‘ کہا جاتا ہے اور یہ عہدہ وزیراعظم پاکستان کے پاس ہوتا ہے۔پاکستان بری فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ اعزازی طور پر سرآغا خان کو دیا گیا تھا۔پاکستان کی بری، فضائی افواج کے ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں جبکہ بحری افواج کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہے۔پاکستان کی فضائی افواج کو ’’ایئر فورس‘‘ کہا جاتاہے اور اس کے مسلمان کمانڈر انچیف ایئرمارشل اصغر خان تھے۔پاک فضائیہ کے سربراہ کو ’’ایئرمارشل‘‘ کہتے ہیں۔پاک فضائیہ کا پہلا انگریز کمانڈر انچیف ایئر وائس مارشل ایل آر ایچرے تھا۔پاک بحریہ میں سینئر عملہ کا آغاز وارنٹ آفیسر کے عہدے سے ہوتا ہے جبکہ سینئر عہدیداروں کی سنیارٹی بالترتیب ایڈمرل،

وائس ایڈمرل، ایئرایڈمرل، کموڈر، کمانڈر لیفٹیننٹ، سب لیفٹیننٹ، وارنٹ آفیسرہوتی ہے۔پاکستان فضائیہ ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس ایئرسٹاف برانچ کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔پاک فضائیہ کے جہاز کو سب سے پہلا حادثہ 26نومبر 1947ء کو پیش آیا تھا جبکہ ’’ایف 86 جیٹ جنگی جہاز‘‘ 1956ء میں خریدے گئے تھے۔پاکستان فضائیہ کے زیر تربیت افسروں کو اعلیٰ تربیت کیلئے برطانیہ اور امریکہ میں بھیجا جاتا ہے۔بحری افواج کو ’’نیوی‘‘ کہا جاتاہے جس کے پہلے مسلمان کمانڈر انچیف حافظ حاجی محمد صدیق تھے۔پاک بحریہ کے سربراہ کو ’’ایڈمرل‘‘ کہتے ہیں۔پاک بحریہ کا پہلا انگریز کمانڈر انچیف ریئر ایڈمرل جیفورڈ جیمز ولفریڈ تھا۔

پاکستانی بحریہ کے جونیئر عہدے بالترتیب برانچ لسٹ آفیسر، ہڈ شپ مین، چیف پیٹی آفیسر، پیٹی آفیسر، لیڈنگ ریٹ، ایبل ریٹ، آرڈنری ریٹ ہوتے ہیں۔5جون 1957ء کو پاکستان بحریہ نے ’’مجاہد‘‘ اور ’’مبارک‘‘ نامی جنگی جہاز خریدے تھے۔قیام پاکستان کے وقت پاکستان میں اسلحہ سازی کا ایک بھی کارخانہ نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…