پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

کرنل سینڈرز کی کہانی

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرنل سینڈرز پینسٹھ برس کا تھا جب اس کو اپنا سیکیورٹی چیک ملا۔ اس کو چیک کے زریعے صرف ننانوے ڈالر ماہانہ سیکیورٹی ملتی تھی۔ اس کا چھوٹا سا گھر تھا اور ایک بہت پرانی گاڑی جو بمشکل چلتی تھی۔ سینڈرز نے فیصلہ کیا کہ حالات بدلنے کا وقت آگیا ہے۔ اس نے اپنے دوستوں سے مشورہ کیا کہ اس کا کونسا کام ایسا ہے جو اس کی سب سے بڑی خوبی ہے اور اس کےمستقبل کے لیے منافع بخش ثابت ہو سکتا ہے۔

اس کے دوست اس کے فرائیڈ چکن کی ہمیشہ بہت تعریف کرتے تھے۔ اس نے اپنی ترکیب ایک کاغذ پر تحریر کی اور کینٹکی سے باہر کا رخ کیا۔ اب وہ مختلف سٹیٹس میں گھوما اور بہت سے ریسٹورنٹس میں جا جا کر ان کو آفر پیش کرتا۔ وہ کہتا تھا کہ میری ترکیب لے کر اپنے ریسٹورنٹ میں میرا مزیدار فرائیڈ چکن بناؤ اور جتنا بک جائے اس پر ایک مخصوص رقم مختص کر کے وہ مجھے ہر چکن پیس بکنے پر ادا کر دینا۔ باقی منافع ریسٹورنٹ خود رکھ لے گا۔یعنی ہر بکنے والے چکن پیس پر اس نے کسی فیصد منافع اپنے لیے مختص کرنے کی آفر کی۔ اس کو پورا یقین تھا کہ اگر کوئی بھی ریسٹورنٹ اس کا فرائیڈ چکن رکھے گا تو وہ ضرور بکے گا۔ وہ در حقیقت ایک ہزار ہوٹلوں میں دھکے کھا کر ان سے نفی میں جواب لیتا رہا۔ جب اس نے ایک ہزار نو ریسٹورنٹ سے ’نو‘ سن لیا تو بھی وہ اپنے سفر پر نکلا رہا اور کوشش جاری رکھی۔ اگلا رویسٹورنٹ اس کی آفر مان گیا اور اس کی ترکیب پر فرائیڈ چکن بنانے لگا۔وہ ریسٹورنٹ اتنا چلا کہ کرنل سینڈرز کی ترکیب مشہور ہو گئی۔ آج کرنل سینڈرز کا کینٹکی فرائیڈ چکن دنیا کی سب سے بڑی فرینچائیزز میں سے ایک ہے۔ کے ایف سی کو مک ڈانلڈ، سٹار بکس اور ڈنکن ڈونٹس جیسی شہرت حاصل ہے ۔

اس کو اتنی عمر میں خیال آیا کہ کامیابی حاصل کرنی ہے اور اس نے اپنی خود اعتمادی اور پر امیدی سے بین الاقوامی شہرت اور کامیابی کو اپنا مقدر بنا لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…