راجہ رنجیت سنگھ پنجاب کا حکمرا ن تھا اس نے دنیا میں سکھوں کی پہلی حکومت بنائی تھی ۔یہ ہندوستا ن کا واحد حکمران تھا جس نے پٹھانوں کو نا صرف شکست دی تھی
بلکہ اس نے پشاور پر قبضہ بھی کرلیا تھا ۔یہ پنجاب کا پہلا حکمران تھا جسے شیر پنجاب کا خطاب دیا گیا تھا اور جو خود کو شیر پنجاب کہلاکر خوش ہوتا تھا۔راجہ رنجیت کی دائیں آنکھ خراب تھی یا بائیں ۔اس کی وجہ اس کا رعب داب تھا ۔کسی شخص میں آنکھ اٹھا کر راجہ رنجیت سنگھ کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں تھی۔فقیر عزیز الدین برٹش گو رنرجنرل لارڈ آک لینڈٖ سے ملاقات کیلئے شملہ گیا۔ملاقات کے دوران گورنر جنرل نے فقیر عزیز الدین سے پوچھا ’’پرا ئم منسٹر یہ بتا یئے راجہ رنجیت سنگھ کی کون سی آنکھ خراب ہے ‘‘فقیر عزیز الدین نے فوراََ جواب دیا ’’جناب ہمارے مہاراجہ سورج ہیں اور سورج کی صرف ایک آنکھ ہوتی ہے ‘‘گورنر جنرل نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا ،فقیر عزیز الدین مزید بولا’’اور جناب ہمارے مہاراجہ کی ایک آنکھ ہی میں اتنی چمک اور روشنی ہے کہ مجھے کبھی ان کی دوسری آنکھ کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں ہوئی ‘‘گورنر جنرل اس شاندار خوشامد پر اتنا خوش ہوا کہ اس نے اپنی سونے کی گھڑی اتار کر فقیر عزیز الدین کو پیش کردی۔