بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

تالاب کے مینڈک

datetime 12  جولائی  2017 |

ایک کسان شہر گیا ۔ ہوٹل میں داخل ہوا اور منیجر کو بلوایا۔ منیجر سے بولا کہ میں جس گاؤں میں رہتا ہوں ادھر میرے گھر کے بالکل ساتھ ایک تالاب ہے۔ وہ کروڑوں مینڈکوں سے بھرا پڑا ہے۔ وہ پوری رات بول بول کر میری نیند حرام کرتے ہیں۔ میں آپ کو ایک آفر پیش کرنے آیا ہوں۔ میں ہر ہفتے آپ کو پانچ سو مینڈکوں کی ٹانگیں لاکر دوں گا؟

بتائیں اس سے مجھے کوئی منافع ملے گا۔ ہوٹل فرینچ تھا اور وہاں کے گاہک مینڈک کی ٹانگ کھانے کے شوقین تھے۔ منیجر نے اسے بولا کہ یہ تو بہت خوشی کی بات ہے۔ چلو اگلے ہفتے سے ہر اتوار کو مجھے پانچ سو مینڈکوں کی ٹانگیں لا کر دیتے رہنا۔ میں تمہیں ان پر ملنے والا منافع آدھا آدھا دیتا رہوں گا۔جب اتوار آئی تو کسان پھر اسی ہوٹل میں گیا اور منیجر کو بلوایا۔منیجر نے تجسس سے اس کے ہاتھ کی طرفدیکھا۔ کسان نے ہاتھ آگے بڑھایا اور ایک چھوٹا سا لفافہ اسے تھما دیا۔ کسان چہرے سے بہت شرمندہ لگ رہا تھا۔ منیجر نے تھیلا لے کر کھولا تو اندر صرف دو مینڈک تھے۔ اس نے پوچھا کہ باقی مینڈک کدھر گئے تم نے تو بولا تھا کہ پانچ سو مینڈک لا کر دیا کرو گے۔ کسان نے شرمند گی سے بولا کہ میں دراصل جب تالاب میں مینڈک ڈھونڈنے گیا تو دیکھا کہ اس میں صرف دو ہی مینڈک تھے۔ وہ دونوں ہی اتنا شور مچاتے تھے کہ میں سمجھتا تھا کہ پتا نہیں کتنے ڈھیر سارے ہیں۔ میں ایسے ہی ان دونوں سے ہی اتنا تنگ ہوتا رہتا تھا۔ حاصل سبق یہ ہے کہ اگلی دفعہ جب کوئی بھی تمہارا تمسخر اڑائے تو اس کو ایک مینڈک ہی سمجھو اور اس کی کسی بات کو سنجیدگی سے مت لو۔اگر کوئی بہت زیادہ تنقید کرے تو کنارہ کشی اختیار کرو۔ہر ایک کی زندگی مسائل سے عبارت ہے کوئی بھی آسان زیست نہیں گزار رہا۔

پھر کس بات کا رونا اور کس بات کا واویلا۔ جب رات کو بستر میں گھستے ہو توکتنا سوچتے ہو۔ جس طرح اس کسان کو لگتا تھا کہ ہزاروں مینڈک ہیں اور اس کی زندگی بھر کی نیند حرام کریں گے۔ جب صبح بیدار ہو کر روشنی میں، کھلے دماغ سے اسی مسئلے کو دیکھتے ہو تو معلوم پڑتا ہے کہ فضول میں پوری رات برباد کی۔ اصل میں تو کوئی مسئلہ تھا ہی نہیں۔ اپنی مشکلات پر زیادہ سوچنا اور ٹینشن لینا بے وقوفی ہے۔ جب تک آپ اپنے مسئلے کو کھلے دماغ سے نہیں سوچیں گے آپ مفت میں اللہ جانے کیا کیا سوچتے رہیں گے۔ جب تک کسی چیز کے بارے میں تمام فیکٹس اورتفصیلات نہ ملیں، اس پر اپنا وقت ضائع مت کریں۔ جب سب تفصیلات مل جاتی ہیں تو کوئی گھمبیر سے گھمبیر گرہ بھی سلجھانا آسان ہو جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…