جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مسجد حرام اور اس کے صحنوں میں استعمال ہونے والے قالینوں کی تعداد کتنے ہزار ہے اور ان کی تبدیلی اور دھلائی کس طرح ہوتی ہے؟

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں مسجد حرام کی صفائی اور غالیچوں سے متعلق انتظامیہ یہاں قالینوں کی براہ راست نگرانی کرتی ہے۔ ان معاملات میں حرم شریف میں موجود قالینوں کی صفائی اور انہیں معطر کرنے کے علاوہ ضرورت کے وقت خراب ہو جانے والے قالین کو تبدیل کرنا ،

سال میں پانچ مرتبہ مسجد حرام کے تمام قالینوں کی تبدیلی اور مستقل بنیادوں پر ان کی دْھلائی شامل ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد حرام میں صفائی اور غالیچوں کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر انجینئر محمد بن سلیمان الوقدانی نے بتایا کہ حرم شریف میں قالینوں کی فراہمی کا عمل کئی ادوار پر مشتمل رہا۔ اس دوران اعلی ترین معیار کو یقینی بنانے کے واسطے عالمی سطح پر بہترین کارخانوں کا تعاون حاصل کیا گیا۔پہلا دور 1402 ہجری سے 1409 ہجری تک تھا جس میں بیلجیئم سے سْرخ رنگ کے قالین درآمد کیے گئے۔ دوسرا دور 1409 ہجری سے شروع ہو کر 1416 ہجری تک رہا اور اس دوران جرمنی سے سْرخ رنگ کے قالین منگوائے گئے۔ تیسرا دور 1416 ہجری سے 1420 ہجری تک رہا اور اس دوران لبنان سے سْرخ قالین درآمد کیے گئے۔ اس کے بعد 1420 ہجری سے 1434 ہجری تک چوتھا دور جاری رہا جس میں مملکت کے اندر ہی سْرخ رنگ کے قالین تیار کیے گئے۔ 1434 ہجری سے اب تک پانچواں دور جاری ہے جس میں مملکت کے اندر ہی سبز رنگ کے قالین تیار کیے جا رہے ہیں۔الوقدانی نے باور کرایا کہ مسجد حرام کے لیے مملکت میں تیار کیا جانے والا قالین عالمی سطح پر بہترین اور اعلی ترین قسم کے قالینوں میں سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام اور اس کے صحنوں میں استعمال ہونے والے قالینوں کی تعداد 25 ہزار تک ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…