بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

ماں باپ کی بہترین تربیت

datetime 11  جولائی  2017 |

ایک پیارا سا بچہ ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوا اور ایک ٹیبل پر جا کر بیٹھ گیا۔ ویٹرس آئی اور پوچھا کہ جی بیٹا آپ نے کیا لینا ہے؟ بچہ بولا کہ آئس کریم سنڈے کتنے کی ہے؟ ویٹریس بولی: پچاس روپے کی ہے۔ بچے نے پوچھا کہ اور میڈم عام آئس کریم کتنے کی ہے؟ وہ بولی: پینتس روپے کی۔ بچے نے بولا کہ میرے لیے آپ ایک عام آئس کریم کپ لے آئیں پلیز۔ وہ گئی اور جا کر اس بچے کو عام آئس کریم کا کپ پکڑا آئی۔ اتنے میں اور بہت سے گاہک آگئے تو وہ لڑکی ان سے آرڈر لینے چلی گئی۔ واپس آئی تو بچہ آئس کریم ختم کر کے جا چکا تھا اور ٹیبل کی ایک طرف صفائی کے ساتھ پچاس روپے رکھے ہوئے تھے۔

وہ بہت حیران ہوئی کیونکہ ایک بچے کے لیے ٹپ دینا لازمی نہیں تھا لیکن اس نے بچہ ہوتے ہوئے بھی اپنی پسندیدہ آئسکریم سنڈے لینے کی بجائے ویٹرس کی ٹپ بچانے کے لیے عام آئس کریم لی تھی۔ ویٹرس اس کے ماں باپ کی تربیت سے بہت متاثر ہوئی اور ہونا بھی چاہیے تھا۔ جب ماں باپ اپنے بچوں کو تمیز اور صبر سکھاتے ہیں تو وہ اس کو ان کی عادت بنا دیتے ہیں۔ انسان غلطیاں کر سکتاہے لیکن جس کو دوسروں کی عزت اور لحاظ کرنے کی عادت پڑ گئی ہو وہ کبھی کسی کے ساتھ بھی بدتمیزی نہیں کر سکتا۔ کوشش کریں کہ اپنی اور اپنی اولاد کی بہترین عادتیں بنانے پر زور دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…