بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

وہ رات کے تین بجے اکیلے سڑک پر کھڑی تھی؟

datetime 11  جولائی  2017 |

ایک آدمی رات کے تین بچے ہائی وے پر سفر کر رہا تھا کہ اس کی نظر ایک بوڑھی عورت پر پڑی۔ وہ بیچاری سڑک کے کنارے اپنی گاڑی میں بیٹھی تھی۔ وہ سمجھ گیا کہ اس کی گاڑی خراب ہو گئی ہو گی۔ رات کا ایسا پہر تھا اور ہائی وے کے دونوں طرف گھنا جنگل تھا۔ وہ پریشان ہو گیا اور سوچا کہ اگر اس نے بوڑھی عورت کی مدد نہیں کی تو اس پر کوئی جنگلی جانور بھی حملہ آور ہو سکتا تھا۔

اس نے اپنی گاڑی ایک طرف پارک کی اور اتر کر اس عورت کی گاڑی کے پاس چلا گیا۔ عورت اسے دیکھ کر گھبرا گئی اور بولی کہ کیا چاہتے ہو؟ اسے لگا کہ شاید یہ میرے پیسے چھینے گا یا مجھ سے کوئی قیمتی چیز چرائے گا۔ وہ شخص سمجھ گیا کہ وہ عورت اس پر شک کر رہی تھی۔ وہ گیا اور جا کر اپنی گاڑی سے سٹیپنی نکال لایا۔ اس نے اس بوڑھی عورت کی گاڑی کے قریب آکر بولا کہ میڈم پلیز پریشان نہ ہوںمیں صرف آپ کا نیا ٹائر لگا رہا ہوں۔ اس نے سٹیپنی گاڑی کے نیچے سیٹ کی اور گاڑی کو اونچا کرنے لگا۔ کافی مشکل سے اس نے پچھلا ٹائر اتارا اور نیا ٹائر لگا دیا۔ اس کے نٹس کسنے میں اس آدمی کو بہت طاقت لگانی پڑی۔اتنے میں پہلی بار اس بوڑھی عورت نے گاڑی کا شیشہ نیچے کیا اور بولی کہ بیٹا آپ کا بہت شکریہ اگر ابھی آپ میری مدد کو نہ رکتے تو اللہ جانے کیا ہو تا؟آدمی نے آخری نٹ ٹھیک سے ٹائٹ کیا اور اس کو تسلی دی کہ اب وہ جا سکتی ہے۔ اس نے پوچھا کہ اپنا نام تو بتاتے جاؤ، میں دعاؤں میں یاد رکھوں گی۔ اس شخص نے بولا کہ میں ’مائیکل‘ ہوں۔ وہ آدمی اپنی گاڑی میں جا بیٹھا، بوڑھی عورت اس کی گاڑی کے پاس آئی اور اسے پیسے دینے کے لیے اپنا بٹوا پھرولنے لگی۔ آدمی نے بولا کہ بہت شکریہ مجھے آپ کے پیسے نہیں چاہیے تھے۔ اور خدا حافظ کہہ کر چلتا بنا۔ وہ عورت گاڑی تھوڑا آگے لے کر گئی تو ایک مو ٹل آگیا۔ وہ اندر گئی اور ویٹرس کو آرڈر دیا۔ اس نے دیکھا تو ویٹرس امید سے تھی اور لگتا تھا کہ اس کا آٹھواں ماہ چل رہا تھا۔

اس نے ویٹرس کو مسکرا کر دیکھا کیونکہ وہ سوچ رہی تھی کہ اس بیچاری کی ضرور کوئی مجبوری ہی ہوگی تو یہ اس حالت میں بھی کام کر رہی ہے۔ اس بوڑھی عورت کو رہ رہ کر پنے محسن کا خیال آرہا تھا کہ اس نے اتنی نیکی کی اور کچھ بھی نہ مانگا۔ جب اس نے کھانا کھا لیا تو ویٹرس بل ٹیبل پر دھر کر چلی گئی۔ بوڑھی عورت نے اتنے پیسے رکھے کہ اس میں پورے سو ڈالر اصلی بل کی رقم سے اوپر تھے ۔ویٹرس آئی اور بل اٹھا کر لے گئی۔ وہ چینج لے کر واپس آئی تو دیکھا کہ بوڑھی عورت جا چکی تھی اور ٹیبل پر ایک نوٹ رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ آج میرے ساتھ کسی نے بہت بڑی نیکی کی تھی۔

بس سمجھو کہ میں وہی نیکی تمہیں لوٹا رہی ہوں۔ یہ سو ڈالر تمہاری ٹپ ہیں۔ وہ لڑکی بہت خوش ہوئی اور اپنے گھر کی طرف نکل پڑی۔ اس نے گھر جا کر اپنے سوئے ہوئے شوہر کو گال پر کس کیا اور سوچا کہ خدا بھی کتنا مہربان ہے کہ عین جس وقت اس کو پیسوں کی ضرورت پڑی تو اس نے بندوبست کر دیا۔ وہ جانتی تھی کہ ایک ماہ بعد اسے ان پیسوں کی ضرورت ڈیلیوری کے لیے پڑنی تھی۔ اسے نجانے کیوں اپنے خاوند پر بہت پیار آرہا تھا۔ اس نے دھیمے سے بولا : شب بخیر مائیکل! اور سو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…