جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

مجھے چار واقعات زندگی میں بڑے عجیب لگے

datetime 10  جولائی  2017 |

سن بصری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ مجھے چار واقعات زندگی میں بڑے عجیب لگے‘ لوگوں نے کہا کہ وہ کون سے؟ کہنے لگے کہ: 1۔ ایک نوجوان کے ہاتھ میں چراغ تھا تو میں نے نوجوان سے سوال کیا کہ بتاؤ یہ روشنی کہاں سے آئی تو جیسے ہی میں نے یہ پوچھا کہ یہ روشنی کہاں سے آئی اس نے پھونک مار کے چراغ بجھایا اور کہنے لگا حضرت جہاں چلی گئی

وہاں سے آئی تھی فرماتے ہیں کہ میں اس نوجوان کی حاضرجوابی کے اوپر آج تک حیران ہوں۔ 2۔ ایک مرتبہ دس بارہ سال کی آرہی تھی اس کی بات نے مجھے حیرانکر دیا‘ بارش ہوئی تھی‘ میں مسجد جا رہا تھا اور وہ بازار سے کوئی چیز لے کر آ رہی تھی جب ذرا میرے قریب آئی تومیں نے کہا کہ بچی ذرا سنبھل کر قدم اٹھانا‘ کہیں پھسل نہ جانا تو جب میں نے یہ کہا تو اس نے آگے سے یہ جواب دیا‘ حضرت میں پھس گئی تو مجھے نقصان ہو گا‘آپ ذرا سنبھل کر قدم اٹھانا اگر آپ پھسل گئے تو پھر قوم کا کیا بنے گا؟ کہنے لگے کہ اس لڑکی کی بات مجھے آج تک یاد ہے اس لڑکی نے کہا تھا کہ آپ سنبھل کر قدم اٹھانا آپ پھسل گئے تو پھر قوم کا کیا بنے گا؟ 3۔ ایک مرتبہ میں نے ایک مخنث کو دیکھا جب اسے پتہ چل گیا کہ اس نے مجھے پہچان لیا ہے تو مجھے کہنے لگا کہ میرا راز نہ کھولنا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمہارے رازوں پر پردہ ڈالیں گے۔4۔ ایک آدمی نماز پڑھ رہا تھا اس کے سامنے سے ایک عورت روتی ہوئی کھلے چہرے کھلے سر کے ساتھ گزری‘ اس نے سلام پھیرا تو اس عورت پر بڑا ناراض ہوا‘ کہنے لگا کہ تجھے شرم نہیں آئی‘

دھیان نہیں ‘ننگےسر کھلے چہرے کے ساتھ میرے آگے سے گزر گئی‘ میں نماز پڑھ رہا تھا۔ اس عورت نے پہلے معافی مانگی پھر کہنے لگی کہ دیکھو میرے میاں نے مجھے طلاق دے دی اور میں اس وقت غمزدہ تھی مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ آپ نماز پڑھ رہے ہیں یا نہیں مگر حیران اس بات پر ہوں کہ میں خاوند کی محبت میں اتنی گرفتار کہ

مجھے سامنے سے گزرنے کا پتہ نہ چلا تو تم اللہ کی محبت میں کیسے گرفتار ہو کہ کھڑے پروردگار کے سامنے ہو اور دیکھ میراچہرہ رہے ہو‘ حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس عورت کی بات مجھے آج تک یاد ہے اور واقعی ہماری نماز کا یہی حال ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…