جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’میں تمہارا وہ حال کروں گا کہ تم رونا بھول جائو گے‘‘ برہان وانی شہید کی بھائی کی شہادت کھائی قسم کیا تھی ؟

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حریت پسند رہنما اور حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کو ایک برس مکمل،وادی میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد ، مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا،انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کشمیری شہریوں پر پابندیاں نافذ، نوجوانوں کی گرفتاریوں کا عمل جاری، شہید برہان وانی کے والد مظفر احمد

وانی پولیس اسٹیشن طلب، قابض افسران کی جانب سے دھمکیاں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج سے برسرپیکار حریت پسند رہنما اور حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کو ایک برس مکمل ہو چکا ہے۔برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر وادی میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہےتاہم آزادی کے متوالوں کو روکنے کیلئے بھارتی قابض فوج نے کئی روز قبل سے ہی کشمیریوں پر پابندیاں نافذ کر دی تھیں جبکہ حریت رہنمائوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کا عمل اب تک جاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ روز شہید برہان وانی کے والد مظفر احمد وانی کو پولیس سٹیشن طلب کر کے ڈرایا دھمکایا بھی گیا ہے جبکہ احتجاج اور وادی کی صورتحال کو دنیا سے چھپانے کیلئے قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس اور موبائل سروس بند کر دی ہیں اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والے اداروں کو احکامات دئیے گئے ہیں کہ سوشل میڈیا کی تمام ویب سائٹ کو بھی بلاک کر دیا جائے ۔یاد رہے گزشتہ سال 8 جولائی کو حریت کمانڈر برہان مظفر وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں تیزی آ گئی تھی اور آج کے دن کشمیری اپنے ہر دلعزیز حریت پسند لیڈر کو خراج تحسین پیش کرنے اور اس کی یاد میں ریلیوں اور احتجاج کا انعقاد کر رہے ہیں۔ برہان مظفر وانی 14 ستمبر 1994 کو ترال کے گائوں

کریم آباد میں پیدا ہوئے ، برہان کے والد مظفر وانی سکول کے صدرِ معلم ہیں جبکہ ان کی والدہ کا نام میمونہ مظفر وانی ہیں، برہان وانی سمیت مظفر وانی کے 4 بچے ہیںجن میں سے دو برہان اور خالد شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں۔ 2011ءمیں وہ حزب المجاہدین میں شامل ہوئے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کافی مقبول ہوئے جہاں وہ اپنی تصاویر اور وڈیوز بھیجتے تھے ، 2015

میں ان کے بڑے بھائی خالد مظفر وانی کو بھارتی فوج نے شہید کر دیاتھا،اس وقت برہان وانی کی عمر 15سال تھی اور آپ نے بھارتی استبداد کے خلاف سینہ سپر ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھائی کو شہید کرنے والے بھارتی فوجیوں کو کہا تھا کہ جیسے تم نے مجھے اور کشمیریوں کو رلایا ہے میں تمہارا وہ حال کروں گا کہ تم رونا بھول جائو گے۔ 8 جولائی 2016 کو” کوگرناگ“

کے مقام پر برہان مظفر وانی اور بھارتی قابض افواج کے درمیان معرکہ شروع ہوا جس میں انہوں نے جامِ شہادت نوش کیا ، انہیں پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنایا گیا۔انکے جنازے میں لاکھوں افراد نے شر کت کی، انکی قبر ان کے بھائی کی قبر کے پہلومیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…