اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سنترہ شیشے کی بوتل میں کس طرح داخل ہوگیا؟ سبق آموز تحریر

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہ سادہ سا عام معصوم بچوں کی طرح ایک ہونہار بچہ تھا اس کی عمر نو سال رہی ہوگی ایک دفعہ اپنی ماں کے ساتھ کسی گارڈن میں گھومنے گیا ہوا تھااسے اس کی ماں نے ایک شیشے کی بوتل دکھائی جس کے اندر ایک بڑا سنترہ رکھا ہوا تھا۔

ماں کے بتانے پر بچے نے تعجب و حیرت سے اپنی ماں سے پوچھا کہ یہ اتنا بڑاسنترہ اس شیشے کی بوتل میں کس طرح داخل ہوگیا اور یہ اب وہ اس بوتل سے کس طرح نکلے گا؟؟  اس کی ماں نے بچے کو گھر کے باغیچے میں لایا اور اس کے سامنے ایک خالی بوتل لائی اور اسے سنترے کے درخت کی نئی ٹہنی سے باندھ دیا جس سے نئے نئے سنترے نکل رہے تھےاور کچھ دنوں بعد اس بوتل میں ایک چھوٹا سا سنترہ داخل کرکے رکھ دیاہوا کا گزر جاری رہا اور سنترہ کی فطری نشو نما ہوتی رہی سنترہ کو اپنی ضرورت کے لئے جس کھاد و خوراک کی ضرورت تھی وہ پہنچایا جاتا رہا- دن گزرتے گئے سنترہ بڑا ہوتا گیا بڑا ہوتا گیا یہان تک کہ اس کا بوتل سے نکلنا دشوار ہوگیا۔ بچے کو راز سمجھ آگیا کہ مشکل سے مشکل جگہ پر کسی چیز کو کیسے رکھ کر بسایا جاتا ہے اور جب وہ چیز بس جاتی ہے تو اسکا نکلانا کتنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن اس کے باوجود ماں نے موقع مناسب دیکھ کر بچے کی تربیت کرتے ہوئے بچے کو سمجھایا کہ بیٹے”-ہمارا دین کا معاملہ بھی بھی کچھ اسی طرح کا ہے کہ اگر ہم اس کے ابتدائی باتیں اور بنیادی قوانین بچوں کو بچپن میں صحیح طرز پر پڑھادیں تو وہ پتھر کی طرح بچوں کے ذہن میں نقش ہوجاتا ہےاور وہ کتنا بھی بڑا ہوجائے اسے نکلانا دشوار ہوجاتا ہے-” بالکل اس سنترہ کی طرح کہ جسے نکالنے کی کوئی صورت اس کے سوا نہیں کہ شیشے کی بوتل توڑدی جائے–



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…