جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’کاروں کا شوقین مسلمان بادشاہ ‘‘

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کئی شوقین مزاج لوگ اپنے نت نئے اور انوکھے شوق کے باعث شہرت کا باعث بنے، کسی کو گھوڑوں کو شوق تھا، کسی کو قدیم سکے اور نوادرات کا شوق مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں کہ ایک ایسا مسلمان بادشاہ بھی ہے جسے دنیا کی مہنگی ترین اور جدید گاڑیاں جمع کرنے کا شوق ہے۔ دنیا کی مہنگی ترین اور سب سے زیادہ گاڑیاں رکھنے کا ریکارڈ مسلمان بادشاہ سلطان آف برونائی دارالسلام سلطان حسن البولکیا کے پاس ہے۔ سلطان سات ہزار کاروں کے مالک ہیں جن کی مالیت 5ارب ڈالر سے بھی زائد ہے جو کہ پاکستانی روپے میں 5کھرب پاکستانی روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ یہ ہزاروں گاڑیاں کسی عام گیراج میں نہیں بلکہ جہازوں کو کھڑا کرنے کیلئے بنائے گئے خاص ہینگرز میں پارک کی جاتی ہیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے سینکڑوں غیر ملکی ماہرین کو تعینات کیا گیا ہے، جن کے اخراجات مزید کروڑوں ڈالر ہیں۔سلطان نے اپنی قیمتی کاروں کی خاص دیکھ بھال کیلئے کاریں بنانے والی یورپی کمپنیوں کی خصوصی ٹیمیں تعینات کررکھی ہیں۔ کاروں کے اس حیرت انگیز ذخیرے میں چند کاریں تو ایسی بھی ہیں جو دنیا میں کسی اور شخص کے پاس نہیں کیونکہ انہیں خصوصی طور پر کروڑوں ڈالر کے عوض صرف سلطان آف برونائی کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…