اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

اللہ مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر

datetime 19  جون‬‮  2017 |

ایک بار حضرت عمر رضی اللہ عنہ بازار میں چل رہے تھے، وہ ایک شخص کے پاس گزرے جو دعا کر رہا تھا، “اے اللہ مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر، اے اللہ مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر”۔ عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے پوچھا، یہ دعا تم نے کہاں سے سیکھی؟ وہ بولا، اللہ کی کتاب سے۔

اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے “اور میرے بندوں میں صرف چند ہی شکر گزار ہیں۔”(القرآن 34:13) عمر رضی اللہ عنہ یہ سن کر رو پڑے اور اپنے آپ کو نصیحت کرتے ہوئے بولے،”اے عمر ! لوگ تم سے زیادہ علم والے ہیں، اے اللہ مجھے بھی اپنے چند لوگوں میں شامل کر۔” ہم دیکھتے ہیں کہ جب ہم کسی شخص سے کوئی گناہ کا کام چھوڑنے کا کہتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ اکثر لوگ کرتے ہیں ۔ میں کوئی اکیلا تو نہیں۔ اگر آپ قرآن میں “اکثر لوگ” سرچ کریں تو “اکثر لوگ” “نہیں جانتے” (7:187) “شکر ادا نہیں کرتے”(2:243) “ایمان نہیں لائے”(11:17) اگر آپ “زیادہ تر” کو سرچ کریں، تو آپ کو ملے گا کہ زیادہ تر لوگ، “شدید نافرمان ہیں”۔ (5:59) “جاہل ہیں” (6:111) “راہ راست سے ہٹ جانے والے ہیں۔”(21:24) “سوچتے نہیں۔” (29:23) “سنتے نہیں” (8:23) تو اپنے آپ کو چند لوگوں میں شامل کریں جن کے بارے میں اللہ نے فرمایاِ، “میرے تھوڑے ہی بندے شکر گزار ہیں”(34:13) “اور کوئی ایمان نہیں لایا سوائے چند کے”(11:40) “مزوں کے باغات میں پچھلوں میں زیادہ، اور بعد والوں میں تھوڑے” (56:12-14) چند لوگوں میں اپنے آپ کو شامل کریں اور اس کی پرواہ نہ کریں کہ اور اس راستے میں نہیں اور آپ اکیلے ہیں۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…