اس کائنات کا سب سے پہلا گناہ کیا تھا۔۔سب سے پہلا گناہ گار کون تھا؟ اس سوال کے جواب میں کئی لوگ کہیں گے کہ قابیل کا اپنے بھائی ھابیل کو قتل کرنا سب پہلا گناہ ہے۔ لیکن نہیں یہ اولین گناہ نہیں۔۔۔بلکہ یہ دنیا کا کرہ ارض کا پہلا گناہ کہا جا سکتا ھے۔ کائنات کا سب سے پہلا گناہ قرآن مجید میں بیان کیا گیا۔ انا خیر منہ خلقتنی من النار و خلقتہ من طین۔ ترجمہ: میں اس سے بہتر ھوں بہتر ھوں۔
مجھے تو نے آگ سے پیدا کیا ھے جبکہ اسے مٹی سے۔ کائنات کا سب سے پہلا گناہ غرور و تکبر ھے۔۔ جس نے ایک برگزیدہ اعزازیل کو ابلیس بنا دیا۔۔جسے ھم عرف عام میں شیطان کہتے ھیں۔۔۔ غرور انسان کی سب نیکیاں برباد کر دیتا ھے۔۔بلکہ فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ھے کہ جس شخص کے دل میں راعی کے دانے کے برابر غرور ھوا۔۔وہ جنت کی ھوا بھی نہ پا سکے گا۔۔