پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

صاف ستھرا لباس بھوکے پیٹ کو چھپا دیتا ہے

datetime 16  جون‬‮  2017 |

اصغر نے دو دن پہلے ہی اعلان سنا تھا کہ رشید صاحب جمعہ کی نماز کے بعد غریبوں میں آٹا چاول بانٹیں گے۔ آج صبح سے دل پر بوجھ ہلکا تھا کچھ تو سہولت ہو ہی جائے گی۔ “لوگ بڑے سیانے ہو گئے ہیں” وہ خود کلام ہوا “سستے داموں مہنگی چیز نہیں گنواتے” پکوڑے تلتے ہوئے وہ بولتا جا رہا تھا۔ “اب تو یہ پڑھے لکھے برگر پیزا کھا کر تندرستی بیچتے ہیں”

سفید کاٹن کی شلوار قمیض اس نے صرف جمعہ پڑھنے کے لیئے مختص کی ہوئی تھی۔ جمعہ کی نماز کے بعد اصغر برکت روڈ کی طرف کسی کام سے گیا۔ رستے میں دیکھا رشید صاحب کی فیکٹری کے قریب مختلف رستوں پر لڑکے کھڑے تھے جو آنے جانے والوں کو روک روک کر آٹا اور گندم کے تھیلے دیتے جا رہے تھے۔ اصغر شرم کے مارے وہاں رکا نہیں اور آگے بڑھ گیا۔ کام ختم کر کے اسی رستے لوٹا تو کسی کی نظر نہ پڑی اس پر۔ اسے کام کے سلسلے میں پانچ چھ چکر کاٹنے پڑے اسی جگہ کے لیکن نجانے کیوں ان لڑکوں نے اسے روکا ہی نہیں۔ نویں چکر پر اصغر نے دیکھا کہ پانچ چھ آدمی جمع ہیں جن سے باری باری ایک لڑکا بات کر رہا تھا۔ اصغر بھی ان کے قریب کھڑا ہو گیا۔ آخر لڑکے نے پوچھا جناب آپ کے کتنے بچے ہیں؟ اس نے کہا “تین بیٹے، دو بیٹیاں” وہ لڑکا اصغر کے پاس کھڑے دو آدمیوں کو تھیلے تھما کر چلا گیا۔ شام کو گھر لوٹا تو بیوی اگلے دن کی تیاری کر رہی تھی۔ “عامر کے ابا! آلو ابال دیئے ہیں میں نے سموسوں کے لیئے” رسوئی میں سے آواز آئی۔ “نمک مرچ مصالحے صبح ملا دوں گی” “تم آج رشید صاحب کی فیکٹری جانے والے تھے گئے نہیں؟ “گیا تھا خدا کی بندی، بیٹے چاہے سات ہوں پیدا ہوتے ہی کمانے نہیں لگ جاتے” “کیا ہوا اصغر؟ اس کی بیوی نے پوچھا “صاف ستھرا لباس بھوکے پیٹ کو چھپا دیتا ہے”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…