بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

دکاندار تو ہو سکتے لیکن لیڈر اور سیاستدان نہیں

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کے سولہویں صدر ابراہام لنکن کی ایمانداری ابراہام لنکن کی سیاست کی پہلی خوبی تھی جبکہ اس کی دوسری خوبی خطابت تھی۔ اللہ تعالیٰ نے اسے تقریر کا شاندار فن دے رکھا تھا‘ وہ اپنے الفاظ کے ذریعے ہزاروں لوگوں کے مجمعے پر سکتہ طاری کر سکتا تھا‘ ابراہام لنکن کی مشہور تقریروں میں سے ایک تقریری نے فن خطابت میں نہ ختم ہونے والے نقش چھوڑے ہیں‘

لنکن تقریر سے پہلے فائنل ری ہرسیل کیلئے کمرے میں چلا گیا‘ اس نے کمرہ اندر سے لاک کیااور اپنے قریبی دوست اور مشیر ہرن ڈان کو اپنی تقریر سنانا شروع کر دی۔ اس تقریر کا پہلا فقرہ ہی انتہائی خطرناک تھا‘لنکن نے اپنی تقریر اس فقرے سے شروع کی تھی ”میں سمجھتا ہوں ہمارا نظام نہیں چل سکتا کیونکہ اس نظام میں آدھے لوگ آزاد ہیں اور آدھاغلام“اس وقت امریکا میں سیاہ فام باشندوں کو کسی قسم کے رائٹس حاصل نہیں تھے اور امریکا کے گورے ہراس سیاستدان کو ناپسند کرتے تھے جو کالوں کے حقوق کی بات کرتا تھا۔ یہ لنکن کی سیاست کے ابتدائی دن تھے‘وہ گوروں سے خطاب کرنے جا رہا تھا اور اس کی تقریر کا آغاز ہی کالوں کے حقوق سے ہو رہا تھا چنانچہ اس کے دوست ہرن ڈان نے اس سے یہ فقرہ کاٹ دینے کی درخواست کی لنکن نے پوچھا ”کیا میری بات غلط ہے؟“ ہرن ڈان نے کہا ”نہیں‘ تمہاری بات تو درست ہے لیکن یہ درست بات کہنے کا وقت نہیں“ لنکن مسکرایا اوراس نے جواب دیا ”سچ کیلئے مناسب وقت کا انتظار دکاندار کرتے ہیں‘ سیاستدان یا لیڈر نہیں۔ ہو سکتا ہے اس تقریر سے میں یہ الیکشن ہار جاﺅںلیکن میرا ضمیر مطمئن رہے گا“ بعدازاں لنکن نے یہ تقریر کی اور اس تقریر کے ری ایکشن میں اس کی پاپولیرٹی کا گراف بہت نیچے چلا گیالیکن اس نے سچ بولنا ترک نہیں کیا یہاں تک کہ لنکن امریکا کا صدر بن گیا اور اس کے حلف کی تقریب میں پہلی بار سیاہ فاموں نے وائٹ ہاﺅس میں قدم رکھا۔

خیالات میں ایمانداری اچھی سیاست اور اچھے سیاستدانوں کا پہلا اصول ہوتا ہے۔ جو لوگ سیاسی مفاہمت‘ نظریہ ضرورت مناسب وقت اور قوم کے وسیع تر مفاد جیسی اصطلاحات کو بنیاد بنا کر اپنے موقف کو شفٹ کرتے رہتے ہیں‘ جو صبح کسی شخص کو دشمن کہتے ہیں اور رات کو اسی شخص کو دوست بنا لیتے ہیں یہ دکاندار تو ہو سکتے لیکن لیڈر اور سیاستدان نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…