منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

سخاوت

datetime 10  جون‬‮  2017 |

مہاتمہ گاندھی چاکرا سانگھ کے لیے شہر سے شہر، گاؤں سے گاؤں کا سفر کر رہے تھے۔ لوگ کروڑوں کی تعداد میں چاکرا سانگھ کے لیے امداد دینے میں مصروف تھے۔ ہر طرف پولیس اہلکار ان کی حفاظت کے لیے تائینات تھے۔ ایسے میں ایک بہت ضعیف بڑھیا ہجوم میں دھکے کھاتی ہوئی سٹیج کی طرف بڑھ رہی تھی۔ وہ اتنی کمزور تھی کہ اس کے کندھے ڈھلکے ہوئے تھے اور اس کی کمر جھکی ہوئی تھی۔

لوگ اس کو حقارت سے دیکھ رہے تھے کہ اس کا بھلا گاندھی کی صحبت میں کیا کام۔وہ کسی طرح دکھے کھاتے کھاتے سٹیج پر پہنچی اور ادب سے اپنے لیڈر کے پاؤں چھوئے جیسا کہ ہندوؤں میں رواج ہے۔اس نے اپنی ساڑھی کے بلوں کے بیچ ایک تانبے کا سکہ دبایا ہوا تھا۔اسے نکالا اور کپکپاتے ہاتھوں سے گاندھی کو پیش کر دیا۔گاندھی پرستاروں کے نعروں میں گم تھا مگر اس نے وہ سکہ لیا اور تہہ دل سے اس بڑھیا کا شکریہ ادا کیا۔ جب سارے چیک، کیش اور امدادی اشیاء ایک جگہ اکٹھے کیے جا رہے تھے تو جواہر لال نہرو نے گاندھی کی طرف ہاتھ بڑھایا کہ وہ سکہ دے دیں تو اس کو بھی امداد میں شامل کر لیا جائے۔ گاندھی نے وہ تانبے کا سکہ دینے سے انکار کر دیا اور بولا کہ یہ بہت قیمتی ہے یہ میں اپنے پاس رکھوں گا۔ نہرو بولا کہ کروڑوں روپے مالیت کے چیک میں ادھر ڈبے میں ڈال رہا ہوں ۔لوگوں نے اتنی بڑی بڑی چیزیں قربان کی ہیں اور اس کے مقابلے میں اس کھوٹے سکے کی بھلا کیا اہمیت؟ آپ مجھے یہ دینے سے کترا رہے ہیں۔اس نے قہقہ لگایا۔مہاتمہ گاندھی بولا کہ سب نے اپنی اپنی حیثیت کے مطابق مجھے نظرانے پیش کیے ہیں ۔سب نے اپنی دولت میں سے تھوڑا تھوڑا حصہ دیا ہے لیکن میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس بڑھیا نے اپنی پوری دولت ہمیں پیش کر دی ہے۔ اس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا اور جو کچھ اس سے بن پڑا اس نے کیا۔ میرے لیے اس کا جذبہ قابل احترام ہے اور اسی لیے یہ سکہ ہمیشہ میرے پاس ہی رہے گا۔ اس نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ میرے لیے یہ معمولی تانبے کا سکہ کروڑوں روپے کی مالیت سے کہیں زیادہ انمول اور قیمتی ہے۔ حاصل سبق انسان کی قربانی بڑی یا چھوٹی ہو سکتی ہے مگر لیڈر وہ ہوتے ہیں جو جذبے کو اہمیت دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…