بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’مسز واڈیا آپ کا بہت شکریہ‘‘

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائداعظم محمد علی جناحؒ کوآل انڈیا مسلم لیگ کی سیاسی سرگرمیوں اور تیزی سے تبدیل ہوتی سیاسی صورتحال نے مصروف کر دیا تھا۔ محترمہ فاطمہ جناح ؒ بھی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہنے لگیں ۔ اسی دوران قائداعظم محمد علی جناحؒ کی اکلوتی صاحبزادی دینا جناح اپنے پارسی ننھیال کے زیادہ قریب ہو گئیں۔ پھر وہ وقت آیا جب قائداعظم ؒ کو پتہ چلا کہ ان کی بیٹی ایک پارسی

نوجوان نیول واڈیا کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہیں۔ قائداعظم ؒ نے اپنی بیٹی کو ایک غیر مسلم کے ساتھ شادی کرنے سے روکا۔ اس موضوع پر باپ بیٹی کے درمیان ایک مکالمہ تاریخ کی کئی کتابوں میں محفوظ ہے۔ قائداعظم ؒ نے اپنے بیٹی کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں لاکھوں پڑھے لکھے مسلمان لڑکے ہیں تم ان میں سے کسی بھی مسلمان لڑکے کے ساتھ شادی کر لو۔ جواب میں بیٹی نے باپ سے کہا کہ ہندوستان میں لاکھوں خوبصورت مسلمان لڑکیاں تھیں لیکن آپ نے ایک پارسی لڑکی سے شادی کیوں کی۔ قائداعظم ؒ نے جواب میں کہا کہ پیاری بیٹی!تمہاری ماں نے شادی سے قبل اسلام قبول کر لیا تھا لیکن بیٹی پر کوئی اثر نہ ہوا۔ وہ قائداعظم ؒ جن کی آنکھ کے ایک اشارے پر کروڑوں مسلمان اپنی گردنیں کٹوانے کیلئے تیار تھے وہ اپنی بیٹی کی ضد کے سامنے بے بس ہو گئے۔ بیٹی نے باپ کی مرضی کے خلاف شادی کر لی۔ قائداعظمؒ شادی میں شریک نہیں ہوئے۔ وہ بیٹی سے سخت ناراض تھے۔ انہوں نے بیٹی سے ملنا جلنا کم کر دیا۔ بیٹی کی طرف سے کبھی سالگرہ پر مبارکباد کا کارڈ آتا تو قائداعظمؒ جواب میں لکھ بھیجتے کہ’’مسز واڈیا آپ کا بہت شکریہ‘‘۔ قائداعظم کے کچھ مخالفین نے کوشش کی کہ یہ سوال اٹھایا جائے کہ جس شخص کی بیٹی نے ایک غیر مسلم سے شادی کر لی وہ مسلمانوں کا لیڈر کیسے ہو سکتا ہے لیکن برصغیر کے مسلمانوں کی اکثریت قائداعظم ؒ کے ساتھ کھڑی رہی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…