’’نپولین بونا پارٹ‘‘ اس نام سے تو یقیناآپ سب واقف ہی ہوں گے‘ نپولین بوناپارٹ ایک بھدے سے جسم اور چھوٹے قد کا انسان تھا‘ سکول کے زمانے میں اس کے ہم جماعت اس کو ’’بچہ ہاہتھی‘‘ کہا کرتے تھے‘ ہم جماعتوں کے اس مذاق نے نپولین میں احساس کمتری پیدا کر دیا
جب اس نے اس بات کا ذکر ایک دن اپنی ماں سے کیا تو اس نے کہا ’’تم اپنے قد کی کمی کو اپنے کردار کی بلندی سے شکست دو اور اپنے کردار کو اس قدر بلند کرو کہ مذاق اڑانے والے تمہارے بلند کردار کے سامنے جھک جائیں‘‘۔ اپنی ماں کی اس نصیحت پر عمل کرتے ہوئے نپولین کیا بنا؟ یہ آج ہم سب پر عیاں ہے؟؟اس لئے کہتے ہیں جوماں کی کہی ہوئی بات مانتا ہے کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔