جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

لخت جگر کی وفات پر مثالی صبر

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالملکؒ کے فوت ہونے کے بعد حضرت عمرؒ جب ان کی تجہیز و تکفین اور دفن سے فارغ ہوئے اور قبر کو ہموار کر چکے تو آپ کی قبر پر قبلہ رو کھڑے ہوئے اور آپ کے چاروں طرف لوگ کھڑے تھے، اس وقت آپ نے فرمایا: ’’بیٹا! اللہ تعالیٰ تم پر اپنی رحمتیں نچھاور کرے تمہاری پیدائش باعث مسرت تھی اور تمہاری اٹھان نیکیوں سے بھرپور تھی، مجھے یہ بھی گوارا نہ تھا کہ میں تجھے آواز دوں،

اور تو میری آواز پر لبیک کہے یعنی مجھے تمہاری تھوڑی سے تکلیف بھی گوارا نہ تھی۔ آج مجھے تم کو اس جگہ رکھ کر جس جگہ تم کو اللہ تعالیٰ نے لوٹا دیا ہے بے انتہاء مسرت ہو رہی ہے اور تمہارے اجر و ثواب سے جو مجھے صلہ ملنے والا ہے اس کی مجھے بہت توقع ہے۔ اللہ تعالیٰ تمہارے گناہوں کو درگزر فرمائے اور تمہاری نیکیوں کا تمہیں بہترین بدلہ عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ تمہارے لیے دعا کرنے والے پر اپنا رحم فرمائے خواہ وہ دعا کرنے والا آزاد ہو یا غلام، مرد ہو یا عورت، حاضر ہو یا غائب یعنی جو بھی خلوص سے تمہارے لیے دعا کرے۔ ہم اللہ تعالیٰ کے ہر فیصلے پر راضی ہیں اور اس کے حکم کے آگے سرنگوں ہیں۔ پھر جب حضرت عمرؒ اپنے لختِ جگر کی قبر سے واپس آئے تو لوگوں کو حضرت عمرؒ کے قابل فجر فرزند کی وفات کا بڑا صدمہ تھا، لوگ ہمیشہ اس پر افسوس کرتے رہیں گے اور اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہیں گے۔ پھر جب آپ اپنے گھر آئے تو لوگ تعزیت کرنے کے لیے آئے۔ آپ نے ان کے سامنے صبر کی تلقین کی اور فرمایا: ’’جو چیز عبدالملک پر اتری اسے ہم بخوبی جانتے تھے اور جب وہ واقع ہو گی تو ہمارے لیے تو یہ چیز اجنبی اور انوکھی نہ تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…