ایک مرتبہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اے لوگوں میں سے سب سے بہتر ! یا یوں کہا ’’اے لوگوں میں سب سے بہتر کے بیٹے! تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا ’’نہ تو میں لوگوں میں سے سب سے بہتر ہوں اور نہ سب سے بہتر کا بیٹا ہوں
بلکہ اللہ کے بندوں میں سے ایک بندہ ہوں اللہ کی رحمت سے امید رکھتا ہوں اور اس کے عذاب سے ڈرتا ہوں، اللہ کی قسم! (بلاوجہ تعریفیں کر کے) تم آدمی کے پیچھے پڑ جاتے ہو اور پھر اسے ہلاک کر کے چھوڑتے ہو (کہ اس کے دل میں عجب و بڑائی پیدا ہو جاتی ہے)۔