حضرت نافع رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں حضرت عبداللہ بن عمرؓ کا مستقل معمول یہ تھا کہ جب بھی انہیں اپنے مال سے کوئی چیز پسند آ جاتی تو فوراً اسے اللہ کے نام پر خرچ کر دیتے اور اس کی ملکیت سے دستبردار ہو جاتے اور بعض مرتبہ ایک ہی مجلس میں تیس ہزار اللہ کے لئے دے دیتے اور دو مرتبہ ان کو ابن عامر نے
تیس ہزار دیئے تو انہوں نے (مجھ سے) فرمایا اے نافع! میں ڈرتا ہوں کہ کہیں ابن عامرکے درہم مجھے فتنہ میں مبتلا نہ کر دیں۔ آپؓ کی عادت مبارکہ یہ تھی کہ سفر اور رمضان شریف کے علاوہ کبھی بھی پورے مہینے مسلسل گوشت نہیں کھاتے تھے بعض دفعہ پورا مہینہ گزر جاتا اور گوشت کا ایک ٹکڑا بھی نہ چکھتے۔