جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بدبخت

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بہت ہی غریب شخص امداد کیلئے کسی سیٹھ کے پاس گیا‘ سیٹھ صاحب دل کے کمزور تھے‘ غریب شخص ان کے پاس پہنچا‘ ان کے قدموں میں بیٹھا اور اپنی دکھ بھری داستان سنانا شروع کر دی۔ اس کی کہانی اوراس کا لہجہ اتنا دردناک تھا کہ سیٹھ صاحب کے آنسو نکل آئے اور وہ بھی غریب سوالی کے ساتھ بیٹھ کر رونے لگے‘ روتے روتے سیٹھ صاحب نے اپنے ملازم کو آواز دی‘ غریب شخص سمجھا سیٹھ صاحب ابھی ملازم کواس کی مدد کرنے کا حکم دیں گے لیکن جونہی ملازم سیٹھ صاحب کے پاس آیا‘ سیٹھ صاحب نے اسے حکم دیا‘ اس بدبخت شخص کو دھکے دے دے کر باہرنکال دو‘ اس نے رلارلا رک میرابرا حال کر دیا ہے۔

یہ کسی دوسرے شخص کی کہانی نہیں‘ یہ اس ملک کی کہانی ہے کیونکہ اس ملک کا ہر غریب‘ نادار‘ مسکین اور مڈل کلاس بدبخت شخص ہے اور اس ملک کی ہر حکومت‘ ہر حکمران اور ہر وزیر خزانہ سیٹھ ہے۔ ہماری حکومتوں کو غریبوں کی عزت‘ مسکینی‘ ناداری اور پریشانی ہمیشہ دکھ دیتی ہے‘ یہ لوگ عام شخص کے دکھوں پر غمگین بھی ہو جاتے ہیں‘ ان کی آنکھوں میں آنسو بھی آ جاتے ہیں اور یہ غریبوں کی غربت دیکھ کر بے چین بھی ہو جاتے ہیں لیکن جب غریب کی عملی مدد کا وقت آتا ہے تو یہ اپنے کسی نہ کسی وزیر‘ کبیر‘ مشیر کوبلوا کر حکم دیتے ہیں اس بدبخت کو دھکے دے کر باہر نکال دو۔ اس نے رلارلا کر میرا براحال کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…