پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

گرنہیں ہے گوہردانائی تیرے ہاتھ میں

datetime 6  جون‬‮  2017 |

روایت ہے کہ مصر کی ایک دور افتادہ بستی میں ایک فقیر رہا کرتا تھا‘ وہ کسی سے بات چیت نہیں کرتا تھا اور اس کی خاموشی سے لوگوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ کوئی بہت پہنچا ہوا بزرگ ہے‘ سو اس خیال کے تحت لوگ اس کی عقیدت میں اس کے گرد جمع رہا کرتے‘

ایک دن اس گدڑی پوش فقیر کے دل میں نجانے کیا خیال آیا کہ وہ سچ مچ اپنے آپ کو صاحب کشف سمجھنے لگا اور اسی زعم میں اس نے سوچا کہ کیوں نا میں ان لوگوں پر اپنے کمال ظاہر کروں اگر میں یونہی خاموشی کے سمندر میں غرق رہا تو ان لوگوں کو کیسے معلوم ہو گا کہ میں کتنا عالم فاضل بزرگ ہوں۔اس خیال کا آنا تھا کہ اس نے اپنے قفل خاموشی کھولے اور اپنے عقیدت مندوں سے کلام شروع کر دیا‘ اب یہیں سے لوگوں پر یہ بھید کھلنا شروع ہو گیا کہ وہ اپنے خیالوں میں اسے جو کچھ سمجھ رہے تھے وہ تو اس کا عشر عشیر بھی نہیں ہے کیونکہ وہ فقیر حقیقت میں عالم تو تھا ہی نہیں لیکن خاموشی کے حصار میں اس کی جہالت چھپی پڑی تھی جیسے ہی یہ حصار ٹوٹا لوگوں کی عقیدت کا بت بھی پاش پاش ہو گیا۔حضرت سعدی ؒ فرماتے ہیں ”اے عقلمند! تیرے لئے خاموشی میں ہی عافیت ہے‘ یہ ایک ایسا ہنر ہے جو جاہل کے عیوب کو دنیا کی نظر سے چھپا دیتا ہے بس یہ
ضروری ہے کہ بلاضرورت بات چیت سے پرہیز کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…