بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

ایف آئی اے کی کارروائی، آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار

datetime 23  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے نے ہم جنس سے آسٹریلیا میں شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنے والے پاکستانی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر نے بتایا کہ ملزم کا تعلق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے ہے، مسافر ہم جنس سے آسٹریلیا میں شادی کے بعد سیاسی پناہ کا خواہشمند تھا تاہم ایف آئی اے امیگریشن نے سری لنکا جاتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔امیگریشن حکام کے مطابق ملزم کے موبائل فون کی جانچ کے دوران آسٹریلیا میں سیاسی پناہ اور ہم جنس پرستی سے متعلق مواد برآمد ہوا۔ امیگریشن حکام نے بتایا کہ مسافر 2019ء میں ایران کے راستے ‘ڈنکی’ لگا کر یورپ جانے کی کوشش کرچکا تاہم یونان پولیس نے اسے گرفتار کرکے ترکی واپس بھیج دیا تھا، اس کے علاوہ مسافر 2022ء میں مالدیپ سے بھی ڈی پورٹ ہو چکا ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے آسٹریلوی شہری کو سیاسی پناہ کیلئے 40 لاکھ روپے ادا کئے، آسٹریلوی شہری اپریل 2026 میں پاکستان آیا اور ہم جنس شادی کا معاہدہ بھی کیا۔حکام کے مطابق مسافر کو قانونی کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…