جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

حکمت کی کہانی

datetime 1  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک عقلمند بابا نے تین آدمیوں کو تین تین مکئی کے دانے دیے اور بولا کہ جاؤ اس سے اپنا گزاراہ چلاؤ۔ پہلے آدمی نے تینوں مکئی کے دانے ایک گرم پانی کے پیالے کے اندر گھولے، شوربہ بنایا اور پی گیا۔ دوسرے نے اس کی بے صبری سے سبق حاسل کیا

اور اپنے تین دانے جا کر باہر مٹی میں دبا دیے۔ ایک مہینہ وہ ان کو پانی دیتا رہا اور ان کی اچھی دیکھ بھال کرتا رہا۔ ایک ماہ بعد اس نے وہ پودے دیکھے تو مکئی کے تین تنے نکل چکے تھے۔ اس نے مکئی کے تینوں پودوں پر سے تمام خوشے اکٹھے کیے اور اس کا تین دن کا گزارہ چل گیا۔ تین دن اس نے دو وقت کی روٹی کا سامان اس ایک ماہ کی محنت سے کر لیا۔تیسرا آدمی اپنے باقی دونوں دوستوں کی بیوقوفیوں کو چپ چاپ دیکھتا رہا اور ان سے سیکھتا رہا۔ اس نے تینوں دانے بو دیے اور ایک ماہ بعد جب اس پر چھلیاں نکل آئیں تو اس نے ایک پودہ لگا رہنے دیا اور اس سے دانے اتار لیے اور پھر سے زمین میں بو دیے۔ دوسرے پودے سے ایک چھلی اتاری اور اپنی محبوبہ کو کھلائی اور تیسرے پودے سے جوچھلیاں اتاری وہ خود تھوڑی تھوری کر کے کافی دن چلا لیں۔ ایک ماہ بعد پھر سے اور ڈھیر سارے پودے نکلا آئے اور اس نے مکئی کا کھیت لگا لیا۔ وہ ہر مااہ اپنے کھیت کو مزید وسیع کرتا گیا اور اس نے گاؤں کا سب سے بڑا کھیت لگا لیا۔ اسی محبوبہ سے شادی کی اور اپنی چھلیوں کے کھیت کی وجہ سے اسے دوبارہ کبھی بھوکا نہیںسونا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…