پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

اعزازِ سفارتِ رسول اللہؐ

datetime 26  مئی‬‮  2017 |

حضورؐ نے (صلح حدیبیہ کے موقع پر) حضرت عثمانؓ کو بلاکر قریش کی طرف بھیجا اور ان سے فرمایا کہ انہیں یہ بتا دو کہ ہم (کسی سے) لڑنے کے لیے نہیں آئے ہیں۔ ہم تو صرف عمرہ کرنے آ ئے ہیں۔ اور ان کو اسلام کی طرف دعوت دینا اور آپؐ نے حضرت عثمانؓ کو یہ بھی حکم دیا کہ مکہ میں جو مومن مرد اور عورتیں ہیں،

حضرت عثمانؓ ان کے پاس جا کر ان کو فتح کی خوشخبری سنا دیں اور ان کو بتا دیں کہ اللہ تعالیٰ عنقریب مکہ میں اپنے دین کو ایسا غالب کر دیں گے کہ پھر کسی کو اپنا ایمان چھپانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ خوشخبری دے کر آپؐ مکہ کے کمزور مسلمانوں کو (ایمان پر) جمانا چاہتے تھے۔حضرت عثمانؓ تشریف لے گئے (مکہ کے راستے میں) مقامِ بَلْدَح میں ان کا قریش کی ایک جماعت پر گزر ہوا۔ قریش نے پوچھا کہاں (جا رہے ہو؟) انہوں نے کہا حضورؐ نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے تاکہ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی طرف اور اسلام کی طرف دعوت دوں اورتمہیں بتا دو کہ ہم کسی سے لڑنے نہیں آئے ہیں۔ ہم تو صرف عمرہ کرنے کے لیے آئے ہیں۔ جیسے حضورؐ نے فرمایاتھا انہوں نے ویسے ان کو دعوت دی۔ انہوں نے کہا ہم نے آپؓ کی بات سن لی ہے جاؤ اپنا کام کرو۔ اَباَنْ بن سعید بن عاص نے کھڑے ہو کر حضرت عثمانؓ کا استقبال کیا اور ان کو اپنی پناہ میں لیا اور اپنے گھوڑے کی زین کسی اور حضرت عثمانؓ کو اپنے گھوڑے پر آگے بٹھا کر مکہ لے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…