پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں اپنے رب سے سرگوشی کر رہا تھا

datetime 24  مئی‬‮  2017 |

ایک رات حضور اکرمﷺ لوگوں کے ہاتھ معلوم کرنے کے لئے باہر نکلے تو ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ وہ پست آواز میں نماز پڑھ رہے ہیں، پھر تھوڑی دیر کے بعد آنحضرتﷺ کی نظر عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر پڑی تو دیکھا کہ وہ بلند آواز سے نماز پڑھ رہے ہیں۔

بعدازاں جب وہ دونوں حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپﷺ کے سامنے بیٹھ گئے تو آنحضورﷺ نے پوچھا اے ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ! میرا گزر تیرے پاس سے ہوا تو میں نے دیکھا کہ تم بڑی پست آواز میں نماز پڑھ رہے تھے؟ ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ! میں اس ذات کو سنا رہا تھا جس کے ساتھ میں سرگوشی کر رہا تھا، پھرآپﷺ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا، میرا گزر تیرے پاس سے ہوا تو تم بلند آواز سے نماز پڑھ رہے تھے؟حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ! میں سونے والے کو جگا رہا تھا اور شیطان کو بھگا رہا تھا۔ اس پر حضور اقدسﷺ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اور ان کو اعتدال کی تعلیم دیتے ہوئے فرمایا اے ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ! تم اپنی آ واز کو بلند کرو اور اے عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ! تم اپنی آواز (قدرے) پست کرو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…