حضرت عمر رضی اللہ عنہ مدینہ کی کسی گلی میں دوڑتے ہوئے جا رہے تھے، راستہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ملاقات ہو گئی۔ حضرت علی رضی اللہ نے پوچھا۔ اے امیر المومنین! کہاں جا رہے ہیں؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ توقف کئے بغیر جواب دیا کہ زکوٰۃ کا ایک اونٹ بھاگ گیا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے
متعجبانہ انداز میں کہا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے بعد والوں کو تو مشقت میں ڈال دیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس ذات کی قسم! جس نے محمدﷺ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے اگر ایک بکری بھی فرات کے کنارے چلی جائے تو قیامت کے دن عمر رضی اللہ عنہ سے اس کی بازپرس ہو گی۔