پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

گدھ کون؟؟؟

datetime 22  مئی‬‮  2017 |

یہ تصویر ‘کیون کارٹر’ نامی ایک فوٹو جرنلسٹ نے جنوبی سوڈان کے دورے پر لی جس میں ایک بیمار لاغربچہ بھوک سے نڈھال بیٹھا ہے اور اس سے کچھ فاصلے پر ایک گدھ اس کے مرنے کے انتظار میں ہے تاکہ وہ اسے اپنی خوراک بنا سکے۔

کیون کارٹر سمیت کسی بھی جرنلسٹ کو ان بچوں کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں تھی کیونکہ ان سے بیماریاں لگنے کا خدشہ تھا اس لیے وہ اسے اٹھا کر کسی محفوظ مقام پر نہ لے جا سکا۔ ویسے بھی سوڈان اور افریقہ کے بیشتر حصوں میں ایسے کتنے ہی بچے اور جوان آج تک موجود ہیں جن کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ اس تصویر پر کیون کو ‘پولیٹائزر’ ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے ٹھیک 3 مہینے بعد اس نے 33 سال کی عمر میں خود کشی کرلی۔ خود کشی کرنے سے پہلے جو اس نے نوٹ لکھا اس کے الفاظ کچھ یوں تھے ۔ ۔ “میں بہت بہت شرمندہ ہوں ۔ ۔ زندگی کا درد اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ اب خوشی نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی ہے ۔ ۔ میں شدید ڈپریشن کا شکار ہوں ۔ ۔ میرے پاس کچھ نہیں بچا ۔ ۔ میں اپنا فون تک بیچ چکا ہوں ۔ ۔ بل بھرنے کے پیسے نہیں ۔ ۔ اور سب سے بڑھ کر کے بچوں کی جان بچانے کے لیے اب میرے پاس کوئی رقم نہیں۔ ۔ بھوکے زخمی مرتے ہوئے بچے ۔ ۔ لاشیں ۔ ۔ یہ سب یادیں مجھے بیحد تنگ کرتی ہیں ۔ ۔ اب مجھے جانا ہوگا۔ ۔ ۔ ” کاش کے اس دنیا کے امراء اور کرتا دھرتا بھی دوسروں کا درد اسی طرح محسوس کر پاتے مگر افسوس ۔ ۔ شاید یہی لوگ اصل گدھ ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…