جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا آپ جانتے ہیں کہ غلاف کعبہ کیسے تیار کیا جاتا ہے ؟ ایمان افروز تحریر

datetime 19  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس بات سے ہر کوئی واقف ہے کہ کِسوہ (غلاف کعبہ) کی تیاری میں سونے اور چاندی استعمال کیا جاتا ہے۔غلاف کعبہ تیار کرنے کے لیے 670 کلو گرام کپڑا لیا جاتا ہے اور اس میں 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی استعمال کی جاتی ہے۔

مختلف ذرائع کے مطابق کِسوہ کا کپڑا اٹلی سے منگوایا جاتا ہے۔ یہ ایک خاص قسم کا کپڑا ہوتا ہے جوکہ خالص ریشم سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس کپڑے کو ہر سال سعودی حکومت اٹلی سے منگواتی ہےجس پر سونےاور چاندی سے قرآنی آیات لکھی جاتی ہیں۔غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے کارخانہ سن 1346 ہجری میں شاہ عبدالعزیز کے حکم پر قیام کیا گیا۔اس کارخانے کے بننے کے بعدپہلی بار غلاف کعبہ کی تیاری ایک ادارے کی نگرانی میں ہونا شروع ہوئی۔کِسوہ کی تیاری میں تقریباً 8 ماہ لگتے ہیں۔ غلاف کعبہ ہر سال 9 ذالحج کو تبدیل کیا جاتا ہے اور اس کو تبدیل کرتے ہوئے تقریباً 13 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ اس کی تیاری میں سلائی ٹیلروں اور ان کے معاونین سمیت دیگر 100 افراد شامل ہوتے ہیں۔غلاف پر لکھنے والی آیات کی ایک الگ کمیٹی قائم کی گئی ہے جوغلاف پر کی جانے والی کڑھائی کی نگرانی کرتی ہے۔کارخانے میں 210 افراد کام کرتے ہیں،جس میں ٹیلر اور پرنٹر بھی شامل ہیں۔ ان مستقل کاریگروں کے ساتھ مختلف طلباء کو 9 مہینے کا کورس کروایا جاتا ہے جس میں ان کو غلاف کعبہ کی تیاری کے تمام مراحل سے آگاہ کیا جاتا ہے۔غلاف کعبہ کی تیاری کا سلسلہ جو اسلام سے قبل شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…