پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

دنیا کے خاتمے میں دو ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، ویڈیو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی، کیا ہونے جا رہا ہے؟

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 23جون کو امریکی جزیرے کے قریب سمندر میں شہاب ثاقب گرنے کے بعد زمین پر تباہی شروع ہو جائے گی، ”یہ کوئی افواہ نہیں، اہل زمین کے لیے فوری تنبیہ ہے۔“دنیا کی تباہی سے متعلق یو ٹیوب پر ویڈیو نے ہلچل مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک عیسائی یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی نئی ویڈیو جس کے ٹائٹل میں لکھا گیا ہے کہ’’ یہ کوئی افواہ نہیں، اہل زمین کے لیے فوری تنبیہ ہے‘‘ میں دنیا کے خاتمے کے متعلق خوفناک دعویٰ نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ٹیوب پر جاری ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ۔ 23جون کو امریکی جزیرے پیورٹوریکو کے ساحل کے قریب سمندر میں مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے ایک بڑے سائز کا شہاب ثاقب گرے گا جس کا مقصد دنیا کو اس کے خاتمے کے قریب لیجانا ہو گا۔ تیز رفتارشہاب ثاقب زمین سے ٹکرانے کے باعث تین دن کے لیے زمین کی گردش رک جائے گی اور دنیا بھر میں قیامت خیز واقعات رونما ہونا شروع جائیں گےجن میں سونامی اور زلزلے سرفہرست ہوں گے۔ ریکٹر سکیل پر آنے والے ان زلزلوں کی شدت 12 تک ریکارڈ کی جائے گی اور یہ شدید زلزلے کے جھٹکے پوری دنیا میں محسوس کیے جائیں گے۔ شہاب ثاقب سے آنے والے سونامی کی رفتار 53کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں گرنے والے شہاب ثاقب کے پیچھے قدرت کارفرما ہے جو کہ انسانوں کیلئے ایک تنبیہ ہے اور اب دنیا کے خاتمے میں دو ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے“ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت مستقبل میں پیش آنے والے اس خوفناک واقعے سے متعلق آگاہ ہے لیکن وہ یہ بات چھپا رہی ہے۔ یوٹیوب عیسائی چینل پر اپ لوڈ ہونے والی اس ویڈیو کو امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے مسترد کرتے ہوئے افواہ قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…