پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

’’سفارش‘‘

datetime 27  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائداعظم محمد علی جناح اقربا پروری، رشوت ، سفارش کے سخت خلاف تھے۔ آپؒ نے اپنی ساری زندگی نہایت اعلیٰ اصولوں کے مطابق گزاری۔ آپؒنے اپنے قریبی عزیزوں اور دوستوں کیلئے کبھی بھی کسی اعلیٰ عہدے یا فائدے کیلئے سفارش نہ کی۔ مگر آپ یہ جان کر شاید حیران ہو جائیں کہ ایک اجنبی نوجوان جو شاید قائداعظم محمد علی جناح ؒ سے زندگی میں پہلی مرتبہ ملا ،

آپؒ اس کی نوکری کیلئے سفارش کرنے پر مجبور ہو گئے۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاس پہنچا اور عرض کی کہ ’’حضور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ ہوں، کسی کو کہہ دیں تاکہ نوکری مل جائے‘‘۔قائداعظمؒ پہلے تو حیران رہ گئے کہ یہ نوجوان مجھے کہہ رہا ہے کہ میں اس کی نوکری کیلئے سفارش کروں حالانکہ ہر کسی کو معلوم ہے کہ میں سفارش کے سخت خلاف ہوں نہ کسی کی سفارش مانتا ہوں اور نہ کسی کی سفارش کرتا ہوں۔آپؒ نے کچھ سوچا اور سفارش کروانے کیلئے آئے نوجوان کا انٹرویو شروع کر دیا۔آپؒ نے نوجوان سے پہلا سوال کیا”کیا تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ تم نے دوران تعلیم کھیلوں میں بھی حصہ لیا“نوجوان نے جواب دیا ”نہیں“ قائداعظم نے پوچھا ”ادبی سرگرمیوں میں تو ضرور شریک ہوئے ہو گے؟“ نوجوان نے انکار میں سر ہلا دیا۔ قائداعظم نے پوچھا ”پھر تو کوئی اور صحت مند سرگرمی تو ضرور ہو گی ؟“ نوجوان نے اس بار بھی انکار میں سر ہلا دیا۔ قائداعظم نوجوان کے جوابات کا برا منا گئےاور کچھ یوں کہا ”تم اتنی نالائقی اورسستی کے باوجود مجھ سے توقع کرتے ہو میں تمہاری سفارش کروں گا“نوجوان نےجواب دیا ”جناب آپ میری سفارش بے شک نہ کریں

لیکن میں اپنے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتا“یہ کہہ کر نوجوان آپؒ کے دفتر سے باہر نکل گیا۔قائداعظم ؒنوجوان کی صاف گوئی سے بہت متاثر ہوئے آپ ؒ نے نوجوان کو واپس بلوایااور کہا ”میں زندگی میں پہلی مرتبہ اپنا اصول توڑ کر تمہاری سفارش کروں گا لیکن تمہیں مجھ سے ایک وعدہ کرنا ہوگا“ نوجوان نے عرض کیا ”جناب آپ حکم کیجئے‘ قائداعظم نے فرمایا ”تم زندگی میں آج کی طرح ہمیشہ سچ بولو گے“۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…