ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اللہ کی ذات سے ناامیدی

datetime 23  مارچ‬‮  2017 |

یہ واقعہ ہارون رشید کے دور کا ہے امام رضا علیہ السلام کا ایک صحابی ہے جس کا نام عبداللہ نیشاپوری ہے وہ بیان کرتا ہے کہ میں ایک دفعہ سفر سے واپس آیا، رمضان کے ایام تھے ، ابھی میں گھر میں بیٹھا ہی تھا کہ مجھے کسی دوست نے اپنے گھر بلایا میں سفر کے لباس میں ہی اسکے پاس گیا اور اسکے گھر جاکر اسکے ساتھ کچھ باتیں وغیرہ کررہا تھا کہ اسکا غلام ہاتھ دھلوانے کے لئے پانی لیکر آیا

اورمیرے ہاتھ دھلانے میں مدد کی ہاتھ دھوتے وقت مجھے یاد نہیں تھا کہ میرا روزہ ہے جب غلام کھانا لے کر آیا اور ہم دونوں کے سامنے آکے رکھا تو مجھے یاد آگیا کہ میرا روزہ ہے تو میں کھانے سے ہٹ گیا تو دوست نے کہا کے آپ کیوں کھانے سے دور ہوگئے میں نے کہا کہ جناب میرا روزہ ہے اور میرے پاس کوئی عذر بھی نہیں ہے کہ میں روزا نہ رکھوں ،ہوسکتا ہے کہ آپ کے پاس عذر ہو اس وجہ سے روزہ نہ رکھا ہو جب میں نے یہ جملہ کہا تو وہ روپڑا میں نے پوچھا کہ جناب آپ کیوں رو رہے ہیں؟ تو اس نے مجھے جواب دیا کہ میں ایک مرتبہ گھر میں بیٹھا ہوا تھا کہ ہارون رشید کا ایک کارندہ آیااور مجھے کہا کے آپ کوہارون رشید نے طلب کیا ہے میں اسکے ساتھ ہارون رشید کے پاس آیاتو ہارون رشید نے مجھ سے پوچھا کہ تم میرے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہو؟ تو میں نے جواب دیا کے امیر کے اوپر میری جان قربان جب میں نے یہ جواب دیا تو کہا کہ ٹھیک ہے بس اب تم جاؤ میں گھر واپس آیا پھر کچھ دیر کے بعد پھر بلایا اور یہ ہی سوال کیا پھر میں نے جواب میں کہا امیر پر جان و مال قربان پھر کہا ٹھیک ہے تم جاؤ ۔پھر میں گھر واپس آیا ،پھر تیسری مرتبہ بلایا اور وہی سوال کیا اور میں نے جواب میں کہا کہ امیر پر جان و مال ناموس قربان جب میں یہ جواب دیا تو اسکے سامنے ایک تلوارپڑی ہوئی تھی وہ میرے ہاتھ میں پکڑائی اور ایک آدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ اسکے ساتھ جاؤ اور جو کہے وہ انجام دو ،میں اسکے ساتھ گیا اورچلتے چلتے ایک ویران گھر پر پہنچ گیا

اسکا دروازہ بند پڑا ہوا تھااس آدمی نے مجھ سے کہا کہ یہ دروازہ کھولو، میں نے دروازہ کھولا جب ہم اندر داخل ہوئے تو اس گھر کے اندر تین کمرے تھے اور تینوں بند تھے اور وہاں ایک کنواں بھی تھا پھر اس آدمی نے ایک کمرے کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ اس کمرے کو کھولو ، میں نے جیسے ہی اس کمرے کا دروازہ کھولا تو اس کے اندر بیس افراد ایسے بیٹھے ہوے تھے جو آل محمد تھے اس آدمی نے کہا کہ ان سب کا سر تن سے جدا کر کے اس کنویں میں پھینک دو ، میں نے ڈرکے مارے ایسا ہی کیا ،پھر دوسرا کمرا کھولنے کو کہا میں نے جیسے ہی وہ کمرا کھولا تو اسکے اندر بیس افراد ایسے تھے جو محبان اہل بیت تھے اس آدمی نے کہا کہ انکا بھی سر تن سے جدا کرکے کنویں میں پھینک دو ، میں نے ویسے ہی کیا ،پھر تیسرا کمرا کھولنے کو کہا میں نے اسے بھی کھولا تو اسکے اندر بیس افراد ایسے تھے جو آل محمد تھے انکے بارے میں بھی وہ ہی حکم دیا ، میں نے انکے ساتھ بھی ایسا ہی کیا جب میں آخری بوڑھے آدمی کو مار رہا تھا تو اس نے آخر میں مجھ سے ایک جملہ کہا کے تم نے جو ساٹھ آدمیوں کو بے گناہ مارا ہے قیامت کے دن رسول خداﷺ کو کیا جواب دو گے ؟میں اس وقت ڈر گیا مگر اس آدمی نے غصے سے دیکھا تو میں نے اسے بھی قتل کردیا اور اس دن سے لیکر آج تک کوئی بھی نیک کام انجام نہیں دیتاہوں کیونکہ میں نے ساٹھ آدمیوں کو بیگناہ قتل کیا ہے اور میرا ٹھکانا جہنم ہے اور خدا مجھے معاف نہیں کرے گا لہٰذا نیکی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اسلئے میں کوئی بھی عمل انجام نہیں دیتا ہوں ۔

عبداللہ نیشاپوری کہتا ہے میں نے جیسے یہ سنا تومیں حیران ہوگیااور کچھ دنوں بعد جب میں امام رضا علیہ السلام سے ملاقات کی تو امام کو میں نے یہ پورا واقعہ سنادیا تو امام نے آخر میں فرمایا کہ اس نے جو ساٹھ آدمیوں کو بیگناہ قتل کیا ہے یہ گناہ کم ہے مگرجو یہ خدا کی ذات سے ناامید ہوگیا ہے یہ گناہ زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…