ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحفہ

datetime 22  مارچ‬‮  2017 |

کوئی تين ماہ پہلے دوست واپس آيا تھا عمان سے پچپن کا روست تھا کافی اچھا وقت گزرا اس کے ساتھ خوب گھومے پھرے۔ ميں نے دوستوں سے کبھی کسی چيز کی فرمائش نہيں کی کيوں کے ميں جانتا ھوں باہر لوگ محنت مزدوری کر کے پيسے کماتے ہيں ليکن اس بار ميں نے مذاق مذاق ميں دوست کو کافی مرتبہ کہہ ديا کہ يار کوئی سيمسنگ کا اچھا سا موبائل ہی بيھج دينا وہ بھی بات کو مذاق ميں اڑا ديتا۔

خير کل صبح بارش تھی عيد بھی مسجد ميں پڑھنی تھی راستہ بارش کی وجہ سے خراب تھا اس لئے سادہ چپل پہن کر ہی چلا گيا کہ گھر آکر چينج کر کے رشتے داروں کو مل آؤں گا عيد کی نماز پڑھی سب کو گلے مل کر عيد مبارک کہا۔ گھر آنے کے لئے مسجد سی نکلا ہی تھا۔ عمان والے دوست کے والد صاحب مل گئے۔ عيد ملے اور ميرا بازو پکڑ ليا اور کہا بيٹا زرا گھر آنا تم سے کام ہے ميں دو دنوں سے تم کو ڈھونڈ رہا ھوں۔ ميں نے پوچھا انکل خيريت؟ کہنے لگے آئو تو سہی۔ خير انکے پيچھے پيچھے چلتا رہا جب گھر کے پاس پہنچے تو ميں باہر ہی کھڑا ہو گيا بيٹھک کا دروازہ کھوليں گے۔ وہ کہنے لگے تمھاری آنٹی کے علاوہ کوئی نہيں ہے گھر ميں ميں انکے ساتھ ہی اندر چلا گيا دوست کی والدہ سے پيار ليا اور عيد مبارک کہا۔ اتنے ميں دوست کے والد صاحب ايک ڈبہ لے آئے اور مجھے دے ديا ميں نے ڈبہ ديکھا اندر سيمسنگ کا موبائل۔ ميری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ ميں نے پوچھا عمران نے بيھجا؟ کہنے لگے ہاں ميں بہت خوش ليکن مجھے ايک بات کی حيرانگی تھی ڈبہ ميں چارجر اور ہينڈ فری نہيں تھی ميں پوچھنے ہی لگا تھا کہ دوست کی والدہ بوليں وے پُت ( بيٹا) نيٹ کی سيٹنگ تو کر دو اس میں اور ايمو شيمو بھی چلا دو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…