پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

مسجد نبوی ؐمیں موجود “ریاض الجنتہ” کے بارے میں ایمان افروز معلومات

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد نبوی مسلمانوں کے لیے خانہ کعبہ کے بعد سب سے مقدس اور پرکشش مقام ہے۔ مسجد نبوی قدیم و جدید فن تعمیر کا انتہائی دلآویز سنگم ہے۔ مسجد کا سرسبزو شاداب حصہ ریاض الجنتہ وہ جگہ ہے جہاں کبھی اصل مسجد نبوی ہوا کرتی تھی۔ مورخین بیان کرتے ہیں کہ

مسجد کا محراب،جس کا رخ خانہ کعبہ کی طرف تھا، اس اصل مسجد نبوی کے شمال میں بالکل آخری حصے میں، عثمانی دروازے کے بالکل مخالف سمت میں، مسجد کے پانچویں ستون کے ساتھ ملحق اور ستونِ عائشہؓ کے شمال میں واقع تھا۔ جب رسول اللہؐ اور ان کے صحابہ کرامؓ مکہ المکرمہ سے ہجرت کرکے مدینہ المنورہ آئے تو وہ یروشلم کی طرف رخ کرکے نماز ادا کرتے تھے، جو ہمارا قبلہ اول تھا۔ اس کے بعد رسول اللہ ؐ کو دوران نماز اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف موڑنے کا حکم ہوا۔ چنانچہ قبلہ تبدیل ہونے کے بعد رسول اللہ ؐ نے مسجد نبوی کا محراب شمال سے جنوب میں منتقل کر دیا اور دو سے چار ماہ تک ستونِ عائشہؓ کے پاس نماز ادا کرتے رہے۔ اس کے بعد انہوں نے محراب کو تھوڑا آگے بڑھا دیااور چند روز تک کسی اور ستون کے پاس نماز ادا کی جہاں بعدازاں محراب بنا دیا گیا۔ تیسرے امیرالمومنین حضرت عمرفاروقؓ نے اپنے دور میں محراب کو جنوب میں مزید

آگے بڑھا دیا۔ رسول اللہؓ اور چاروں خلفائے راشدین کے ادوار میں مسجد نبوی کا محراب مخروطی نہیں تھا۔ مورخین بتاتے ہیں کہ مسجد کا پہلا مخروطی محراب بنوامیہ کے دورحکمرانی میں بنایا گیا۔ مختلف ادوارکے حکمرانوں نے مسجدنبوی میں مختلف محراب قائم کیے۔ ان میں ایک ’’الرواضہ محراب‘‘ہے

جو منبر کے بائیں طرف واقع ہے۔ عثمانی محراب مسجد کی مشرقی دیوار کے ساتھ ہے جہاں اس وقت مسجد نبوی کے امام کھڑے ہوتے اور امامت کرواتے ہیں۔ ایک السلیمانی محراب ہے جو حنفی محراب کے نام سے بھی معروف تھا۔ یہ محراب بھی منبر کے بائیں طرف واقع ہے۔۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…