ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

لنڈا بازار کی حقیقت

datetime 4  مارچ‬‮  2017 |

کیا آپ جانتے ہیں کہ استعمال شدہ کپڑوں’ جوتوں اور پرانی دوسری اشیاء کے بازار کو ’’لنڈا بازار‘‘کیوں کہا جاتا ہے ؟اس کے متعلق مشہور ہے کہ ایک برطانوی خاتون کا نام Linda لینڈا تھا۔وہ بہت رحم دل تھی، اسے غریبوں سے خاص ہمدردی تھی اس نے غریبوں کے لیے کچھ کرنیکا سوچا

چونکہ اس کے پاس اپنے وسائل کم تھے اس لئے اس نے اپنے دوستوں سے عطیات دینے کی درخواست کی۔ اس کے دوستوں نے اسے کچھ پرانے جوتے کپڑے وغیرہ دیئے جو اس نے غریبوں کے لیے ایک سٹال پہ سجائے اور غریب لوگ وہاں سے وہ کپڑے مفت لینے لگے۔ دوسرے لوگوں کو بھی اس کی ترغیب ہوئی اور ان لوگوں نے بھی اپنے پرانے کپڑوں اور جوتے وغیرہ لینڈا کو دینے شروع کردئیے اور اس کا یہ سٹال کافی مشہور ہوگیا۔ جو بعد میں ایک مارکیٹ کی شکل اختیار کرگیا۔آخر اس جگہ کو لینڈا مارکیٹ کہا جانے لگا۔ جودرحقیقت غریبوں کی مارکیٹ تھی۔انگریزوں کی برصغیر آمد کے ساتھ ہی انگریزوں کی پرانی اشیاء جو بے کار ہوجاتی تھیں سستے داموں یہاں پاک وہند میں بک جاتی تھیں۔گویا انگریز جاتے ہوئے وراثت میں ہمیں لینڈا مارکیٹ دے گئے جسے ہم لنڈا بازار کہتے ہیں جو ہمارے ہاں مقامی زبان میں اس کا بگڑا ہوا نام ہے۔اس کہانی کے اندر بھی ہمارے لئے ایک سبق موجود ہے۔لینڈا ایک غیر مسلم ہوکر بھی خیر خواہی کے جذبے سے سرشار تھی۔ اور آج ہم اکثر مسلمان جو اسلام کے نام لیوا ہیں۔ اپنے غریب بہن بھائیوں کا خیال تک نہیں رکھتے۔حالانکہ ہمارے دین اسلام کے نام مطلب ہی خیر خواہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…