ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

حجام نے وزارت مانگی تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

datetime 4  مارچ‬‮  2017 |

کبیر بادشاہ کا عزیز ترین حجام تھا،یہ روزانہ بادشاہ کے پاس حاضر ہوتاتھا اور دو تین گھنٹے اس کے ساتھ رہتاتھا‘ اس دوران بادشاہ سلطنت کے امور بھی سرانجام دیتا رہتا اور حجامت اور شیو بھی کرواتا رہتا تھا۔ ایک دن کبیر نائی نے بادشاہ سے عرض کیا ’’حضور میں وزیر کے مقابلے میں آپ کے زیادہ قریب ہوں، میں آپ کا وفادار بھی ہوں،آپ اس کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے؟بادشاہ مسکرایا ٖ!

اس سے کہا، میں تمہیں وزیر بنانے کیلئے تیار ہوں لیکن تمہیں اس سے پہلے امتحان دینا ہوگا۔ کبیرنائی نے سینے پر ہاتھ باندھ کر کہا،بادشاہ سلامت آپ حکم کیجئے،بادشاہ بولا بندرگاہ پر ایک بحری جہاز آیا ہے مجھے اس کے بارے میں معلومات لا کر دو ۔نائی بھاگ کر بندرگاہ پر گیا اور واپس آ کر بولا جی جہاز وہاں کھڑا ہے بادشاہ نے پوچھا یہ جہاز کب آیا؟نائی دوبارہ سمندر کی طرف بھاگا، واپس آیا اور بتایا، دو دن پہلے آیا۔بادشاہ نے کہا یہ بتا یہ جہاز کہاں سے آیا؟ نائی تیسری بار سمندر کی طرف بھاگا،واپس آیا تو بادشاہ نے پوچھا!جہاز پر کیا لدا ہے؟نائی چوتھی بار سمندر کی طرف بھاگ کھڑا ہوا۔ قصہ مختصر نائی شام تک سمندر اور محل کے چکر لگا لگا کر تھک گیا،اس کے بعد بادشاہ نے وزیر کو بلوایا اور اس سے پوچھا۔کیا سمندر پر کوئی جہاز کھڑا ہے؟وزیر نے ہاتھ باندھ کر عرض کیا بادشاہ سلامت دو دن پہلے ایک تجارتی جہاز مصر سے ہماری بندرگارہ پر آیاتھا اس میں جانور خوراک اور کپڑا لدا ہے ،اس کے کپتان کا نام شہرام ہے‘ یہ چھ ماہ میں یہاں پہنچا ہے یہ چار دن مزید یہاں ٹھہرے گا، یہاں سے ایران جائے گا اور وہاں ایک ماہ رکے گا اور اس میں دو سو نو لوگ سوار ہیں اور میرا مشورہ ہے ہمیں بحری جہازوں پر ٹیکس بڑھا دینا چاہئے۔ بادشاہ نے یہ سن کر کبیر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے پوچھا!کیا تمہیں حجام اور وزیر کا فرق معلوم ہوا؟ حجام نے چپ چاپ استرااٹھایا اور عرض کیا۔جناب نائی نائی ہوتا ہے اور وزیر وزیر ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…