ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک تاجر کی ایمان افروز کہانی

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

گارمنٹ کے ایک تاجر نے مسجد میں اسلامی طریقہ تجارت پڑھنا شروع کیا ، اس کا گارمنٹ مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کا کاروبار تھا ، اس کو فرانس سے ایک کمپنی نے آرڈر دیا ، اس نے اسلامی طریقہ تجارت میں پڑھا تھا کہ غیر مسلم سے بھی کاروبار ہوسکتا ہے کہ مسلمان ہمارا اسلامی بھائی ہے اور غیر مسلم ہمارا انسانی بھائی ہے ،

کاروبار میں ایمانداری اور سچائی کا حکم ہے ، کاروبار میں أوفوا بالعقود کے طے شدہ معاملات کو پورا کرنے کا حکم ہے ، کاروبار میں سنت یہ ہے کہ “زن وارجح ” کہ جھکتا تولو ، کاروبار میں گاہک کو ہدیہ دینا سنت ہے ، تھادوا تحابوا کہ ہدیہ سے محبت بڑھتی ہے ۔ اس تاجر نے فرانسیسی کمپنی کا آرڈر جس کا نمونہ مثلا 20 تھا تو اس کو 21 بلکہ 22 بناکر دیا ، ایمانداری اور معاملات کی درستگی کے ساتھ وقت پر پورا بلکہ اس سے بڑھ کر پورا کیا ، گارمنٹ کے پانچ کاٹن اضافی ہدیہ کی نیت سے ڈال دئیے اور ساتھ میں اس میں ایک چٹ ڈال دی کہ آپ کے مال میں ہینڈلنگ میں یا ہمارے بنانے میں کسی کپڑے میں کوئی کمی ہو تو ان پانچ سے پورا کرلیں ، جو اضافی نکلے وہ ہماری طرف سے ہدیہ ہے ۔ اس کمپنی کو پاکستان کی اس کمپنی کے بارے میں اندازہ نہ تھا ، کیونکہ عموما باہر کی دنیا کے لوگوں کا پاکستان کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ 20 کا نمونہ 17 یا 18 آتا ہے ، 19 بھی آجائے تو غنیمت، اب یہاں کھولا تو حیران کہ بیس نمونہ کا بائیس اور مال کے ساتھ ہدیہ ، مال بھی بروقت اور پورا ، اس کمپنی نے ای میل کی کہ یہ تجارت آپ نے کس یونیورسٹی سے سیکھی ؟ اس تاجر نے بتایا کہ میں نے کسی یونیورسٹی سے نہیں سیکھی بلکہ ہماری مسجد میں ہمارے امام صاحب سکھاتے ہیں اور یہ سب ہمارے دین میں موجود ہے ۔

اس کمپنی کے مالک نے پوچھا کہ کیا تمہارا دین تم کو بزنس بھی سکھاتا ہے؟ اس تاجر نے جواب دیا کہ بزنس تو بہت بڑی چیز ہے ، ہمارا دین تو ہم کو چھوٹی چھوٹی باتیں استنجاء کا طریقہ، کھانے پینے کا طریقہ، لباس پہننے اتارنے کا طریقہ وغیرہ سب سکھاتا ہے ، ہماری 24 گھنٹے کی زندگی کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جس میں ہمیں ہمارے دین کی ہدایت اور تعلیم نہ ملی ہو، اس کمپنی کے مالک نے کہا کہ اگر کسی دین میں اتنا کچھ موجود ہے تو وہ پھر کسی انسان کا بنایا ہوا نہیں ہوسکتا ، یہ آسمان سے نازل کیا ہوا دین ہے ، اور میں اس دین کو قبول کرتا ہوں ، اور پھر وہ فرانسیسی تاجر مسلمان ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…