ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں آج گھر چھوڑ دوں گا

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

بڑے غصے سے میں گھر سے چلا آیا۔ اتنا غصہ تھا کہ غلطی سے پاپا کے جوتے پہن کے نکل گیا۔ میں آج بس گھر چھوڑ دوں گا اور تبھی لوٹوگا جب بہت بڑا آدمی بن جاؤں گا۔ جب موٹر سائیکل نہیں دلوا سکتے تھے، تو کیوں انجینئر بنانے کے خواب دیکھتے ہیں؟ آج میں پاپا کا پرس بھی اٹھا لایا تھا جسے کسی کو ہاتھ تک نہ لگانے دیتے تھے۔

مجھے پتہ ہے اس پرس میں ضرور پیسوں کے حساب کی ڈائری ہوگی۔ پتہ تو چلے کتنا مال چھپایا ہے ماں سے بھی، اسے بھی ہاتھ نہیں لگانے دیتے۔ جیسے ہی میں عام راستے سے سڑک پر آیا، مجھے لگا جوتوں میں کچھ چبھ رہا ہے۔ میں نے جوتا نکال کر دیکھا۔ میری ایڑھی سے تھوڑا سا خون رس آیا تھا۔ جوتے کی کوئی کیل نکلی ہوئی تھی، درد تو ہوا پر غصہ بہت تھا اور مجھے جانا ہی تھا گھر چھوڑ کر۔ جیسے ہی کچھ دور چلا مجھے پاؤں میں گیلا گیلا سا لگا، سڑک پر پانی پھیلا ہوا تھا۔ پاؤں اٹھا کے دیکھا تو جوتے کی تلی پھٹی ہوئی تھی۔ جیسے تیسے لنگڑا كر بس سٹاپ پر پہنچا پتہ چلا ایک گھنٹے تک بس نہیں آئے گی۔ میں نے سوچا کیوں نہ پرس کی تلاشی لی جائے ۔ میں نے پرس کھولا، ایک پرچی دکھائی دی، لکھا تھا ۔ لیپ ٹاپ کے لئے 40 ہزار قرضے لئے۔ پر لیپ ٹاپ تو گھر میں میرے پاس ہے۔ دوسرا ایک جوڑ مڑا دیکھا، اس میں ان کے کسی شوق کا لکھا تھا۔ انہوں نے شوق لکھا: اچھے جوتے پہننا۔ اوہ ۔۔ اچھے جوتے پہننا ؟؟؟ پر انکے جوتے تو ! ماں گذشتہ چار ماہ سے ہر پہلی کو کہتی ہے: نئے جوتے لے لو۔ اور وہ ہر بار کہتے: ابھی تو 6 ماہ جوتے اور چل جائیں گے ۔ میں اب سمجھا کتنے چل جائیں گے؟؟؟ تیسری پرچی ، پرانا سکوٹر دیجئے ایکسچینج میں نئی موٹر سائیکل لے جائیں ۔ پڑھتے ہی دماغ گھوم گیا۔

پاپا کا سکوٹر اوہ ہ ہ ہ ہ میں گھر کی طرف بھاگا۔ اب پاؤں میں وہ کیل نہیں چبھ رہی تھی میں گھر پہنچا نہ پاپا تھے نہ سکوٹر، او ہو! نہیں! میں سمجھ گیا کہاں گئے؟ میں بھاگا اور ایجنسی پر پہنچا پاپا وہیں تھے میں نے ان کو گلے سے لگا لیا، اور آنسؤوں سے ان کا کندھا بھیگ گیا۔ نہیں پاپا نہیں۔ مجھے نہیں چاہئے موٹر سائیکل ۔ بس آپ نئے جوتے لے لو اور مجھے اب بڑا آدمی بننا ہے ۔ وہ بھی آپ کے طریقے سے ۔۔ ماں ایک ایسا بینک ہے جہاں آپ ہر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ہیں اور باپ ایک ایسا کریڈٹ کارڈ ہے جن کے پاس بیلنس نہ ہوتے ہوئے بھی ہمارے خواب پورے کرنے کی کوشش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…