ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

جہنم کے دروازے

datetime 28  فروری‬‮  2017 |

ایک شخص کے ہاں صرف بیٹیاں تھی۔ ہر بار اسے امید ہوتی کہ اب بیٹا پیدا ہو گا مگر ہر بار بیٹی ہی پیدا ہوتی۔ اور اس طرح اس کے ہاں یکے بعد دیگرے چھ بیٹیاں ہو گئیں، اس کی بیوی کے ہاں پھر ولادت متوقع تھی، اسے ڈر تھا کہ کہیں لڑکی پیدا نہ ہو جائے۔ شیطان ملعون نے اسے بہکایا چنانچہ اس نے ارادہ کیا کہ اگر اب بیٹی پیدا ہوئی تو اپنی بیوی کو طلاق دے دے گا۔ اس کی کج فہمی پر غور کریں بھلا اس میں بیوی کا کیا قصور۔۔۔؟؟؟

رات کو جب سویا تو اس نے عجیب و غریب خواب دیکھا، کیا دیکھتا ہے کہ قیامت برپا ہو چکی ہے اور اس کے گناہ بہت زیادہ ہیں جن کے سبب فرشتوں نے اسے پکڑا اور جہنم کی طرف لے گئے پہلے دروازے پر گئے تو دیکھا اس کی ایک بیٹی کھڑی ہے، جس نے اُسے جہنم میں لے جانے سے روک دیا۔ فرشتے اسے لے کر دوسرے دروازے پر لے گئے، وہاں اس کی دوسری بیٹی کھڑی تھی، جو جہنم سے آڑ بن گئی اب فرشتے اسے تیسرے دروازے پر لے گئے وہ رکاوٹ بن گئی اس طرح فرشتے جس دروازے پر لے کر جاتے وہاں اس کی ایک بیٹی کھڑی ہوتی جو اس کا دفاع کرتی غرضیکہ فرشتے اسے جہنم کے چھ دروازوں پر لے گئے مگر ہر دروازے پر اس کی کوئی نہ کوئی بیٹی رکاوٹ بن جاتی۔ اب ساتواں دروازہ باقی تھا، فرشتے اس کو لے کر اس دروازے کی طرف چل دیے، اس پر گبھراہٹ طاری ہو گئی کہ اس دروازے پر میرے لئے رکاوٹ کون بنے گا۔ اسے معلوم ہوگیا کہ جو نیت اس نے کی تھی غلط تھی۔ وہ شیطان کے بہکاوے میں آگیا تھا اسی خوف کے عالم میں اس کی آنکھ کھل گئی اور اس نے فوراً رب العزت کے حضور ہاتھ بلند کیے اور دعا کی اے اللہ مجھے ساتویں بیٹی عطا فرما۔ اس لئے جن لوگوں کا قضا وقدر پر ایمان ہے انہیں لڑکیوں کی پیدائش پر رنجیدہ ہونے کی بجائے خوش ہونا چاہیئے۔ایمان کی کمزوریوں کے سبب جن لوگوں کا یہ عقیدہ بن چکا ہے کہ لڑکیوں کی پیدائش کی وجہ ان کی بیویاں ہیں، سراسر غلط ہے ۔ان میں میاں بیوی کا کوئی عمل دخل نہیں۔ ہاں وہ تو صرف ایک
ذریعہ ہیں، پیدا کرنے والی ذات تو صرف اللہ رب العزت کی ہےجس کو چاہتا ہے لڑکا دیتا ہے، جسے چاہتا ہے لڑکی دیتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…