ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

سموسے والا

datetime 27  فروری‬‮  2017 |

ایک بڑی کمپنی کے گیٹ کے سامنے ایک مشہور سموسے کی دکان تھی. لنچ ٹائم میں اکثر کمپنی کے ملازم وہاں آکر سموسے کھا یا کرتے تھے۔ ایک دن کمپنی کے ایک منیجر، سموسے کھاتے کھاتے سموسےوالے سے مذاق کے موڈ میں آ گئے. منیجر صاحب نے سموسےوالے سے کہا، “یار شاھد، تمہاری دکان تم نےبہت اچھی طرح سے سیٹ کی ھے، لیکن کیا تمہیں نہیں لگتا کے تم اپنا وقت اور ٹیلینٹ سموسے بیچ کر برباد کر رہے ھو؟

سوچو، اگر تم میری طرح اس کمپنی میں کام کر رہے ہوتے تو آج کہاں ہوتے؟ .. ھو سکتا ہے شاید آپ بھی آج منیجر ہوتے میری طرح .. ” اس بات پر سموسےوالے شاھد نے بڑا سوچا. اور بولا، “سر یہ میرا کام آپ كے کام سے کہیں بہتر ہے. 10 سال پہلے جب میں ٹوکری میں سموسے فروخت کرتا تھا تبھی آپ کی جاب لگی تھی، تب میں مہینہ بھر میں ہزار روپے کماتا تھا اور آپ کی تنخواہ تھی 10 ہزار۔ ان 10 سالوں میں ہم دونوں نے خوب محنت کی .. آپ سپروائزر سے منیجر بن گئے. اور میں ٹوکری سے اس مشہور دکان تک پہچ گیا.
آج آپ مہینے کے 50،000 کماتے ہیں اور میں مہینے کے 60،000 روپے….. لیکن اس لئے میں اپنے کام کو آپ کے کام سے بہتر نہیں کہہ رہا ہوں. بلکہ یہ تو میں بچوں کی وجہ سے کہہ رہا ہوں. ذرا سوچئے…! کہ سر میں نے تو بہت کم روپوں سے دھندہ شروع کیا تھا. مگر میرے بیٹے کو یہ سب نہیں جھیلنا پڑے گا. میری دکان میرے بیٹے کو ملے گی. میں نے زندگی میں جو محنت کی ہے، اس کا فائدہ میرے بچے اٹھائیں گے. جبکہ آپ کی زندگی بھر کی محنت کا فائدہ آپ کے مالک کے بچے اٹھائیں گے .. اب آپ اپنے بیٹے کو ڈائریکٹ اپنی پوسٹ پر تو نہیں بٹھا سکتے نا ..؟ اسے بھی آپ ہی طرح زیرو سے شروعات کرنی پڑے گی .. اور اپنی مدت کے اختتام میں وہیں پہنچ جائے گا جہاں ابھی آپ ھو. جبکہ میرا بیٹا بزنس کو یہاں سے اور آگے لے جائے گا .. اور اپنے دور میں ہم سب سے بہت آگے نکل جائے گا .. اب آپ ہی بتائیے کہ کیسے میراوقت اور ٹیلنٹ برباد ہو رہا ھے؟ ” منیجر صاحب نے سموسےوالے کو 2 سموسے کے 20 روپے دیئے اور بغیر کچھ بولے وہاں سے کھسک لیے…

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…