ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اس نے اپنی قسمت خود بنائی

datetime 16  فروری‬‮  2017 |

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گائوں میں دو کسان رہتے تھے۔ دونوں کے پاس کاشتکاری کیلئے زمین تھی جس پر وہ فصلیں اگاتے۔ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ جب فصلوں کو پانی دینے کاوقت آیا تو ان کو پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ابھی مون سون بھی بہت دور تھا۔ دونوں کسان بہت پریشان ہوئے اوراس پریشانی میں دونوں نے آسمان کی طرف ہاتھ پھیلا کر بارش کے لیے دعا مانگنی شروع کر دی

لیکن بارشیں نہ ہوئیں۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک کسان نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر زمین کھودنی شروع کردی ۔ وہ ہرروز صبح سے لے کر سورج غروب ہونے تک زمین کھودتےجبکہ دوسری طرف دوسرا کسان اور اس کے بیٹے صرف دعائیں مانگنے میں مشغول رہتے۔جلد ہی پہلا کسان اور اس کے بیٹےایک پانی کا کنواں بنانے میں کامیاب ہوگئے اور فصلوں کو پانی دینے لگے ، اس سال ان کی فصل بھی بہت اچھی پکی جبکہ دوسرا کسان اور اس کے بیٹے صرف دعا ہی کرتے رہے اورپانی نہ ملنے کے باعث ان کی فصل تباہ ہوگئی۔یہاں پرسوال اٹھتا ہے کہ کیا پہلاکسان خوش قسمت تھا یا پھر اس نے اپنی قسمت خود بنائی؟ کیا خدا آپ کی مدد کر سکتاہے اگر آپ اپنی مدد خود نہیں کرتے؟ہمیشہ یاد رکھیں! آپ کی زندگی صرف آپ کی ہے اور آپ ہی اس میں خاص کھلاڑی ہیں۔ آپ ہی اپنی زندگی کے ہیرو ہیں اورکوئی بھی آپ کو آپ کی جگہ سے نہیں ہٹاسکتا۔’’آپ اپنی زندگی کے خود ذمہ دار ہیں، چاہے وہ خوشی ہو یا غم، اچھا ہو یا برا کامیابی ہو یا ناکامی۔‘‘

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…