ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

’’ محمد علی ہمارا کام کر رہا ۔۔وہ اللہ کا ولی ہے ‘‘

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (احمد ارسلان ) معروف انگلش شاعر رابرٹ برائوننگ نے اپنی ایک نظم “Patriot into Traitor” میں جدید سیا ست ، سیاستدانوں اور انکی عوام کی بڑی خوبصورت منظر کشی کی تھی ۔ کہتا تھا کہ سیاستدان اچھا ہو یا برا ، جب تک وہ اقتدار میں ہوگا تب تک عوام کا چہیتا اور جیسے ہی وہ اقتدار سے ہٹا نہیں بس ۔۔! سب سے برا بھی وہ اور سب گھٹیا بھی وہ۔

پاکستانی قوم کا بھی مسئلہ ہے کچھ یونہی ہے کہ کو جو بھی ان کے ساتھ نیکی اور بھلائی کرے یہ اس کے ساتھ اس کے جانےکے بعد کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کر جاتے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہو ۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ بانی پاکستان تھےمگر ان کی وفات کے بعد بھی وہی ہوا جو ہوتا آیاہے ۔ کسی نے کافر کہا تو کسی نے کچھ ۔ ظاہری حالت دیکھ کر کفر کے فتوے لگا دینے والوں کیلئے یہ تحریر شاید ان کی سوچ بدلنے میں تھوڑی مدد کر سکے ۔ برصغیر کی بڑی معروف شخصیت پیر جماعت علی شاہ ؒاپنے دور کے بہت نیک سیرت اللہ کے بندوں میں شمار ہوتے تھے انہوں نے ایک دفعہ کہا کہ محمد علی جناحؒ اللہ کا ولی ہے۔اس پر لوگوں نے کہا کہ آپ اس شخص کی بات کر رہے ہیں جو دیکھنے میں گورا یعنی انگریز نظر آتا ہے اور اس نے داڑھی بھی نہیں رکھی ہوئی تو پیر جماعت علی شاہ صاحب نے فرمایا ’’کہ تم اس کو نہیں جانتے وہ ہمارا کام کر رہا ہے‘‘۔پیر صاحب کے اس دور میں تقریباََ 10لاکھ مرید تھے۔ آپ نے اعلان فرمایا تھا کہ اگر کسی نے مسلم لیگ اور قائداعظمؒ کو ووٹ نہ دیا تو وہ میرا مرید نہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…