ارسطُو کے شاگردوں نے اُسے چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا اور مختلف قسم کے سوالات سے ارسطو کو پریشان کر رکھا تھا۔ انھی میں سے کسی ایک نے سوال کیا۔ ” استاد محترم! ایک شریف اور کامل انسان کی آپ کس طرح تعریف بیان کریں گے؟”
ارسطو نے ذرا ساسکوت اختیار کیا، پھر کہا۔ ” یہ فراخ حوصلہ ہوتا ہے۔ خوش قسمتی کا دور ہو یا سیاہ بختی کا عہد، ہمیشہ اور ہر حال میں اعتدال پر رہتا ہے، یہ خود پر نہ تو فخر کرتا ہے اور نہ خود کو ذلیل کرتا ہے۔ کامیابی پر آپے سے باہر نہیں ہو جاتا، ناکامی سے ملول نہیں ہوتا۔ جان بوجھ کر خطرہ اختیار نہیں کرتا۔ اپنی بڑائی سے بچتا ہے ۔ دوسروں کی بدی نہیں کرتا۔ ستائش سے دُور بھاگتا ہے اور دوسروں کو ملزم گرداننے سے پرہیز کرتا ہے!”
ارسطُو
12
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں