پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کے وہ مشہور ترین ستارے جنہوں نے اسلام قبول کیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رپورٹ میں کچھ ایسے اداکاروں کے نام بھی شامل جن کےبارے جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
اسلام آباد (احمد ارسلان)دین اسلام ایسا خوبصورت دین ہے کہ جو بھی اس کے قریب ہوتا ہے اس کی حقانیت کو مانے بغیر رہ نہیں سکتا اور بے ساختہ کہہ اٹھتا ہے ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بے شک محمد اللہ کے رسول ہیں ‘‘۔قارئین کے ذوق مطالعہ کی نذر ہم چند معروف ترین شخصیات کے قبول اسلام کا واقعہ پیش کررہے ہیں جن میں سب سے پہلے معروف موسیقار اے آر رحمان ہیں ۔
’’اے آر رحمان ‘‘
معروف موسیقار اے آر رحمان ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ اسلام سے ان کی آشنائی اس وقت ہوئی جب ان کی چھوٹی بہن بیمار ہوئی اور اس کے روحانی علاج کےلئے وہ ایک مسلمان عالم سے ملے جہاں انہیں اسلام کی خوبصورت تعلیمات نے بے حد متاثر کیا اور با لآخر وہ سچ کا راستہ تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
’’محمد یوسف ‘‘
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے محمد یوسف اسلام قبول کرنے سے قبل مسیحی مذہب سے تعلق رکھتے تھے تاہم ان کے ساتھ کھلاڑی جو کہ تبلیغی جماعت میں جاتے رہتے تھے ، انکی باتوںاور اسلام پر ان کی پختگی نے انہیں دین اسلام کی طرف راغب کیا جس کے بعد 2005میں انہوں نے اسلام قبول کر لیا جس پر آج بھی سختی سے کاربند ہیں ۔
’’محمدعلی ‘‘
دنیائے باکسنگ کے بے تاج بادشاہ محمد علی کلے نے بھی ایک مسیحی گھر میںآنکھ کھولی اور 20سال تک مسیحیت پر سختی سے کاربند رہے تاہم 20سال کی عمر میں ان کی ملاقات ایک امریکی مسلمان وزیر میلکولم ایکس سے ہوئی جنہوں نے انہیں مسلمانوں اور دین اسلام سے روشناس کرایا ۔دھیرے دھیرے محمد علی کے دل میں اسلام گھر کرنے لگا جس کے بعد2005 میں انہوں نے اسلام قبول کرلیا ۔
’’ شرمیلاٹیگور ‘‘
بالی وود کی ایوارڈ یافتہ معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور جو کہ سیف علی خان کی والدہ بھی ہیں انہوں نے ایک ہندو گھرانے میں آنکھ کھولی جب کہ ایک مسلمان کرکٹر منصور علی خان سے شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا ۔ قبول اسلام کے بعد انہوں نے اپنا نام بیگم عائشہ سلطانہ تجویز کیا ۔
’’دھرمندر‘‘
بالی ووڈ پر راج کرنے والے اور شعلے فلم سے شہرت پانے والے معروف بھارت اداکار دھرمندر نے بھی اسلام قبول کیا ۔ ان کے قبول اسلام کا واقعہ کچھ یوں ہے کہ انہیں بالی ووڈ اداکارہ ہیمامالنی سے محبت ہو ئی تاہم ہندو دھرم کے مطابق مرد کو دوسری شادی کی اجازت نہیں اسی لئے انہو ں نے اسلام قبول کرتے ہوئے ہیما کو اپنی بیوی بنایا ۔
’’ آئشہ ٹاکیہ‘‘ 
بالی ووڈ کی ایک اور معروف اداکارہ آئشہ ٹاکیہ ہیں جن کی شادی 2009میں ایک مسلمان شخص فرحان عظمی سے دین اسلام کے طریقے سے ہوئی تاہم آئشہ نے کبھی اس حوالے سے میڈیاپر بات نہیں کی۔
’’امرتا سنگھ‘‘
امرتا سنگھ ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوئیں تاہم شرمیلا ٹیگور کے بیٹے سیف علی خان سے شادی سے پہلے انہوں نے اسلام قبول کیا۔
’’ممتا کلکرنی ‘‘
بھارتی فلموں کا ایک اور معروف چہرہ ممتا کلکرنی کا ہے جنہوں نے ہندو گھرانے میں آنکھ کھولی ۔ ممتا نے ابھی حال ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ سمگلنگ کے معاملے میں پھنسنے کے بعد اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسلام قبول کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…