پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

یہ سمندرچورہے

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بچے نے سمندرمیں اپناجوتاکھودیاتوبلکتے ہوئے بچے نے سمندرکے ساحل پرلکھ دیاکہ یہ سمندرچورہے ۔کچھ ہی فاصلے پرایک شکاری نے سمندرمیں جال پھینکااوربہت سی مچھلیوں کاشکارکیاتوخوشی کے عالم میں اس نے ساحل پرلکھ دیاکہ سخاوت کےلئے اسی سمندرکی مثال دی جاتی ہے ۔ اے بحرِ سخاوت ! سخاوت تم سے اور تم سخاوت سے ہو ۔
نوجوان غوطہ خورنے سمندرمیں غوطہ لگایااوروہ اس کاآخری غوطہ ثابت ہوا،کنارے پربیٹھی غمزدہ ماں نے ریت پرٹپکتے ہوئے آنسوں کے ساتھ لکھ دیا۔یہ سمندرقاتل ہے ۔
ایک بوڑھے شخص کوسمندرنے موتی تحفہ دیاتواس نے فرحت جذبات میں آکرساحل پرلکھ دیاکہ یہ سمندرکریم ہے ،کرامت اس سے یہ اوریہ کرامت کی مثال ہے ۔
پھرایک بہت بڑی لہرآئی اوراس نے سب کالکھاہوامٹادیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ فرضی قصہ سنانے کامقصدیہ ہے کہ لوگوں کی باتوں پرسرمت دھرو،ہرشخص وہ کہتاہے جہاں سے وہ دیکھتاہے ۔عین ممکن ہے کہ وہ بھی غلط نہ کہتاہو اورآپ بھی درست کہہ رہے ہوں ۔ہرشخص کاکسی چیزکودیکھنے کااپناایک نظریہ ہے ۔توبس ! خطائوں اورغلطیوں کومٹادوتاکہ دوستی چلتی رہے ۔کبھی کسی کی خطا کی وجہ سے دوستی مت ختم کرو۔جب تمھارے ساتھ براسلوک کیاجائے جواب میں اس سے بدترکامت سوچو بلکہ نیکی کی نیت کرلوکیونکہ قرآن میں رب العزت فرماتے ہیں :
(وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ۚ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ) بھلائی اوربرائی کبھی برابرنہیں ہوسکتی اوربرائی کواچھے طریقے سے دورکردو۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…