آصف علی زرداری پاکستانی سیاست کا اہم نام ہیں ملک میں مفاہمت کی سیاست کے ماہر سمجھے جانے والے آصف زرداری پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور صدرپاکستان بھی رہ چکے ہیں۔ اپنی تقریروں میں سیاسی اداکاروں کی کھچائی کرنے والے آصف علی زرداری کے بارے میں جان کر آپ کو یہ حیرت ہوگی کہ وہ حقیقت میں اداکار بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1969 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’سالگرہ‘‘ میں لالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے بچپن کا کردار خوب نبھایا تھا جسے شائقین سمیت فلمی پنڈتوں نے بھی بے حد سراہاتھا۔ اداکاری کی صلاحیتوں سے مالا مال چھوٹے ہیروفلمی کیریئر میں آگے تو نہ بڑھ سکے لیکن آج پاکستان کی سیاست میں ایک ممتازمقام ضروررکھتے ہیں۔
طارق عزیز
پاکستان کی سیاست میں ایک اورممتاز شخصیت طارق عزیز بھی سیاسی میدان میں قدم رکھنے سے قبل اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں انہوں نے لالی ووڈ کی فلموں ’’انسانیت ‘‘ اور ’’ہار گیا انسان‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ طارق عزیزفنی زندگی کی طرح سیاسی میدان میں بھی کافی سرگرم رہے اور انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی کیرئیرکا آغاز کیا اس کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے جب کہ 1996میں لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔
فوزیہ وہاب